Latest News

آدھی رات کو کار سوار بدمعاشوں اور پولیس میں تصادم، پینٹ تاجر کے گھر کی تھی لوٹ، گولی لگنے سے تین زخمی۔

آدھی رات کو کار سوار بدمعاشوں اور پولیس میں تصادم، پینٹ تاجر کے گھر کی تھی لوٹ، گولی لگنے سے تین زخمی۔
سہارنپور: (سمیر چودھری)
اتر پردیش کے سہارنپور میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ رات کے وقت پولیس اور کار سوار بدمعاشوں کے درمیان ہوئے تصادم میں تین بدمعاش ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی انسپکٹر صدر بازار ہریندر سنگھ اور ایس او جی کا ایک دیوان بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے۔ بدمعاشوں نے چار روز قبل پینٹ تاجر کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کو انجام دیا۔
جمعرات کی دیر رات پولیس کو کارسوار بدمعاشوں کی اطلاع ملی۔ جس کے بعد پولیس نے نیوآواس وکاس کالونی کے قریب بدمعاشوں کو گھیرے میں لے لیا۔ لیکن اچانک چھ بدمعاش کار سے نیچے اترے اور پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ شرپسندوں کی فائرنگ سے انسپکٹر انچارج صدر بازار ہریندر سنگھ اور ایس او جی کے چیف کانسٹیبل امردیپ زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔ جس میں ٹانگ میں گولی لگنے سے تین بدمعاش زخمی ہوگئے،جس کے بعد گھیرا بندی کرتے ہوئے پولیس نے پانچ بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار بدمعاشوں کا تعلق سنبھل کے گجر گینگ سے ہے۔ پولیس کی گولی سے دھیانہ گرجر بھی زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 3/ اپریل کو پینٹ تاجر کے گھر سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی کی ودارت کو انجام دیا تھا۔ 
پولیس نے بدمعاشوں کے قبضے سے تین لاکھ روپے اور دو ہزار امریکی ڈالر بھی برآمد کئے۔ایس ایس پی آکاش تومر نے بتایا کہ واقعہ کا ماسٹر مائنڈ سمیت ملِک ہے۔ جو پہلے سہارنپور کے گھنٹہ گھر میں واقع الیکس سنیما کے منیجر تھا۔ پرتھوی پال سنگھ اس سنیما کے مالک کا دوست تھا، اس کا تعارف سمت سے بھی ہوا تھا۔بدمعاشوں نے پینٹ تاجر کے گھر ڈکیتی کی ودارت کو قبول کیاہے اور بتایاکہ 3/ اپریل کو مذکورہ چھ بدمعاش ارٹیگا اور ویگن آر گاڑیوں میں سہارنپور پہنچے۔ سبزی منڈی کے قریب گاڑیاں کھڑی کرنے کے بعد وہ احمد باغ کالونی میں پیدل پرتھوی پال کے گھر میں داخل ہوا اور ڈکیتی کی واردات کو انجام دیا۔ اس کے بعد وہ گاڑیوں میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر