Latest News

افغانستان میں نظر آيا شوال کا چاند، اتوار کو عید الفطر منانے کا اعلان، پاکستان کے ضلع شمالی وزیرستان میں بھی آج عید الفطر۔

افغانستان میں نظر آيا شوال کا چاند، اتوار کو عید الفطر منانے کا اعلان، پاکستان کے ضلع شمالی وزیرستان میں بھی آج عید الفطر۔
کابل: افغانستان کی رویت ہلال کمیٹی نے اتوار یکم مئی کو عیدالفطر کا اعلان کردیا۔ افغانستان کی سپریم کورٹ کے سربراہ مولوی عبدالحکیم کے مطابق ملک میں چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں اور اتوار کو ملک میں عید الفطر منائی جائے گی۔ 
جنگ اور جیو نیوز کے مطابق، افغان وزارت داخلہ کے مطابق فراہ، غزنی، قندھار اور غور سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ افغانستان کی رویت ہلال کمیٹی نے عید الفطر کا اعلان کردیا ہے۔
طالبان کے ترجمان و نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے بھی عید الفطر کا اعلان کیا اور تمام افغانوں کو عید کی مبارکباد دی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں عید الفطر پیر 2 مئی کو ہوگی۔ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں بھی ہفتے کے روز عید کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب کیے گئے تھے تاہم کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث خلیجی ممالک میں پیر کو عید الفطر منائی جائے گی۔ 
پاکستان کے ضلع شمالی وزیرستان میں بھی عید کا اعلان۔
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں بھی مقامی علما نے کل بروز اتوار کو عید الفطر کا اعلان کیا ہے۔ میرعلی کی مقامی فقیران جامع مسجد کے مفتی شیر اکبر نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ 
رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 9 افراد نے علمائے کرام کے سامنے چاند نظر آنے کی گواہی دی جس کے بعد اتوار کو عید کا اعلان کیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر