Latest News

اے پی عبد اللہ حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین منتخب، دو خواتین کو بنایا گیا وائس چیئرمین۔

اے پی عبد اللہ حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین منتخب، دو خواتین کو بنایا گیا وائس چیئرمین۔
نئی دہلی:(ایجنسی) حج کمیٹی آف انڈیا کو طویل عرصے کے بعد نیا چیئرمین مل گیا ہے، اے پی عبداللہ کُٹی کو چیئرمین منتخب کیا گیا ہے، جبکہ منوری بیگم اور محفوظہ خاتون کو نائب چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ اے پی عبداللہ کٹی کنور، کیرالہ سے لوک سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ ہیں، انہوں نے 2020 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
وہیں، محفوظہ خاتون بی جے پی کی بنگال یونٹ کی نائب صدر ہیں اور منوری بیگم وقف کونسل کی رکن ہیں۔ آزاد ہندوستان میں ایسا پہلی مرتبہ ہو رہا ہے جب دو خواتین حج کمیٹی آف انڈیا کی وائس چیئرمین کے عہدے پر فائز ہو رہی ہیں۔
اس موقع پر مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے حج کمیٹی آف انڈیا کے تمام نو منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا ’’حج کمیٹی آف انڈیا کے نومنتخب چیئرپرسن اے پی عبداللہ کٹی اور وائس چیئرپرسن منوری بیگم اور محفوظہ خاتون کو دلی مبارک باد۔ مجھے خوشی ہے کہ تاریخ میں پہلی بار وائس چیئرمین کے عہدے پر 2 مسلم خواتین کا انتخاب کیا گیا ہے۔‘‘
حج کمیٹی آف انڈیا میں کل 23 ارکان ہوتے ہیں، ان میں سے 19 ارکان غیر سرکاری اور 4 ارکان سرکاری ہوتے ہیں اور یہی اپنا چیئرمین منتخب کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی تشکیل نو 2019 میں میں کی جانی تھی لیکن اس کی مدت کار میں دو مرتبہ توسیع کی دی گئی اور اب جون 2020 سے کمیٹی تشکیل نہیں ہوئی تھی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر