Latest News

سہارنپور ریلوے اسٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی، پولیس الرٹ، مختلف ٹیمیں بناکر ریلوے اسٹیشنوں پر باریک بینی سے جانچ شروع۔

سہارنپور ریلوے اسٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی، پولیس الرٹ، مختلف ٹیمیں بناکر ریلوے اسٹیشنوں پر باریک بینی سے جانچ شروع۔
سہارنپور: (سمیر چودھری)
ریلوے سیکورٹی بورڈ کو بھیجے گئے میل میں ایک نوجوان نے بتایا کہ اس نے چار مشتبہ لوگوں کو سہارنپور میں ٹرین اور ریلوے اسٹیشن کو بم سے اڑانے کی بات کرتے ہوئے دیکھا۔ میل میں کہا گیا ہے کہ ملزمان ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشنوں کو اڑانے کی سازش کررہے تھے، اس کی اطلاع ملتے ہی سہارنپور کے علاوہ دیگر ریلوے اسٹیشنوں پر بھی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ 
پولیس نے مختلف ٹیمیں بناکر ریلوے اسٹیشنوں پر باریک بینی سے جانچ کی۔ ایس پی سٹی راجیش کمار کی قیادت میں آرپی ایف اور جی آر پی نے ریلوے اسٹیشن پر ڈاگ اسکواڈ دستے کے ساتھ ٹرینوں میں باریک بینی سے جانچ کی۔ اسٹیشن پر موجود مسافروں کے بیگ اور دیگر سامان کھلوا کر دیکھے گئے، پولیس کو جو بھی مشتبہ لگا انہوں نے نہ صرف اس سے پوچھ تاچھ کی بلکہ اس کی آئی ڈی بھی جمع کرائی گئی۔ ایس پی سٹی راجیش کمار نے بتایا کہ اسٹیشن کو بم سے اڑانے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس الرٹ ہوگئی ہے اور اس نے ریلوے اسٹیشن پر آنے جانے والی ٹرینوں میں اور پلیٹ فارم پر موجود مسافروں کی باریک بینی سے جانچ کی، تمام مسافروں کے سامان کو بھی جانچا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے سیکورٹی بورڈ کو بھیجے گئے میل میں چار مشتبہ لوگوں کے سلسلہ میں اطلاع دی گئی تھی، ابھی تک جانچ میں کسی طرح کی کوئی مشتبہ چیز یا کوئی شخص نہیں ملا ہے۔
پولیس مستعدی کے ساتھ اسٹیشن پر موجود ہے اور حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ واضح ہو کہ ریلوے اسٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی پہلے بھی مل چکی ہے، دوسال قبل پہلے دو بار دھمکی ملی تھی، اس کو لے کر آر پی ایف اور جی آرپی نے پوری طرح سے تیاری کررکھی تھی۔ اس بار بھی معاملہ کو سنجیدگی سے لیا جارہاہے، ہر مشتبہ پر نظر رکھی جارہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر