Latest News

دیوبند:اسپتال میں بچہ بدلنےکو لیکر ہوا خوب ہنگامہ، اسپتال انچارج نے بچہ بدلنے کا الزام کو بتایاغلط۔

دیوبند:اسپتال میں بچہ بدلنےکو لیکر ہوا خوب ہنگامہ، اسپتال انچارج نے بچہ بدلنے کا الزام کو بتایاغلط۔
دیوبند:  (سمیر چودھری)
دیوبند علاقہ کے ناگل کے سرکاری اسپتال میں ڈلیوری کے بعد بچے کو بدلنے کا الزام لگاتے ہوئے بھیم آرمی کارکنان نے ہنگامہ کیا،ہنگامہ کے دوران اسپتال احاطہ میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا، ہنگامہ کی اطلاع پر تھانہ انچارج نے موقع پر پہنچ کر لوگو ں کو سمجھا بجھاکر خاموش کرتے ہوئے پورے معاملہ کی جانچ کرانے کی یقین دہانی کرائی اور سرکاری اسپتال میں موجود کارکن کو ہٹانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ دیوبند تھانہ علاقہ کے گاؤں ننہیڑہ ٹیپ ٹان کی رہنے والے سمت نے اپنی زوجہ انیتا کو ڈلیوری کے لئے ناگل کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا تھا، دیر رات قریب 11بجے انیتا کی ڈلیوری ہوئی تو سرکاری اسپتال کے ملازم اے این ایم منجو شرما نے سمت کی ماں سنجوگیتا کو بتایا کہ ان کے یہاں بیٹا پیدا ہوا ہے۔ اس کی اطلاع ملتے ہی خاندان کے افراد میں خوشی کی لہر دوڑگئی، کچھ دیر بعد منجو شرما نے بچے کو نہلاکر انہیں سونپ دیا، صبح کے وقت بچے کو صاف کیا جارہا تھا اور جب اس کے کپڑے بدلے گئے تو معلوم ہوا کہ لڑکا نہیں لڑکی ہے۔ اس کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ میں غصہ کی لہر دوڑگئی، بڑی تعداد میں بھیم آرمی کارکنان اسپتال پہنچ گئے اور ہنگامہ آرائی شروع کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ پر بچے کو بدلنے کا الزام لگایا، اہل خانہ کا الزام تھا کہ انہیں بیٹا بتاکر بیٹی سونپ دی گئی۔ ہنگامہ کی اطلاع پر تھانہ انچارج سبھاش چندر گوتم سرکاری اسپتال پہنچے اور ہنگامہ کررہے لوگوں کو خاموش کرایا۔ جانچ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ پیدائش کے بعد سرکاری اسپتال کے رجسٹر میں بھی پہلے بیٹا ہی لکھا گیا اس کے بعد کٹنگ کرکے بیٹی لکھا گیا ہے۔ اسپتال کے انچارج وکاس پال نے بتایا کہ اسپتال میں بچے کو بدلنے کا الزام غلط ہے کیوں کہ اسپتال میں ایک ہی مریض تھا اور ایک ہی ڈلیوری ہوئی تھی، ڈلیوری کے بعد بچے کو دادی کے سپرد کردیا گیا تھا، اے این ایم کے ذریعہ جلد بازی میں یہ غلطی ہوئی ہے اور جلد بازی میں ہی رجسٹر میں بھی بیٹا لکھا گیا تھا۔ ہنگامہ کے دوران پولیس اور اسپتال انتظامیہ نے پورے معاملہ کی جانچ کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد ہنگامہ کررہے لوگ خاموش ہوگئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر