Latest News

دیوبند پولیس نے مویشیوں سے بھری گاڑی پکڑی، مویشی زیادتی ایکٹ کے تحت کی گئی کارروائی۔

دیوبند پولیس نے مویشیوں سے بھری گاڑی پکڑی، مویشی زیادتی ایکٹ کے تحت کی گئی کارروائی۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
کوتوالی پولیس نے ذبح کر نے کے لئے لائے گئے آٹھ جانور برآمد کئے ہیں۔ پولیس نے اس معاملے میں گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ دو افراد موقع پا کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے اس معاملہ میں جانوروں پرزیادتی ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہے۔
پیر کو پولیس نے چھوٹے ہاتھی گاڑی سے لائے گئے جانوروں کو شہر کے محلہ بیرن کوٹلہ سے برآمد کیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی سے آٹھ جانور برآمد ہوئے ہیں۔ جس میں چارکٹرے اور چار کٹریاں شامل ہیں۔ پولیس کو دیکھتے ہی محلہ بیرون کوٹلہ کے رہائشی ملزم قاسم اور شمشیر فرار ہو گئے۔ جبکہ چھوٹا ہاتھی کا ڈرائیور، رام پور منیہارن کا رہنے والے عظیم کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں اس حد سے زیادہ جانور بھرے ہوئے تھے۔ جس کی وجہ سے ملزمان کے خلاف مویشیوی پر زیادتی ایکٹ کے تحت رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔ گرفتار ملزم کا چالان کر دیا گیا ہے۔ جبکہ مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر