Latest News

کوتوالی کے قریب بائک سوار بدمعاش خاتون سے پرس چھین کر فرار۔

کوتوالی کے قریب بائک سوار بدمعاش خاتون سے پرس چھین کر فرار۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
دیوبند میں بدمعاشوں کے حوصلے بلند ہوتے جارہے ہیں، ایک کے بعد ایک وارداتوں کو انجام دینے میں مصروف ہیں۔ انتہا تب ہوگئی جب کوتوالی کے قریب بائک سوار بدمعاش خاتون سے اس کا پرس چھین کر فرار ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ پر س میں ہزاروں روپے کی نقدی اور ضروری سامان تھا، پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر بدمعاشوں کی تلاش میں لگ گئی ہے۔ 
یہ واقعہ محلہ قلعہ دیوبند تھانہ کے قریب پیش آیا۔ تفصیل کے مطابق محلہ قلعہ سناور والی گلی کی رہنے والی مینا خاتون نے پولیس کو تحریر دے کر بتایا کہ وہ دوپہر کسی کام سے بازار آئی تھی، قریب ساڑھے بارہ بجے وہ گھر واپس لوٹ رہی تھی، اسی دوران پیچھے سے کالے رنگ کے بائک پر آئے دو بدمعاشوں نے اس کے ہاتھ میں سے پرس لوٹ لیا اور محلہ بیرون کوٹلہ کی جانب فرار ہوگئے۔
خاتون کے شور مچانے پر آس پاس کے لوگ اکٹھا ہوئے لیکن بائک سوار تب تک فرار ہوچکے تھے، خاتون کے مطابق پرس میں قریب پانچ ہزار روپے کی نقدی، اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر ضروری سامان تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ تحریر کی بنیاد پر معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور ایک مکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج لے لی گئی ہے، پولیس اس کی بنیاد پر بدمعاشوں کو تلاش کررہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر