یوپی میں نان ویج کے شائقین کو بڑا جھٹکا، نہیں کھلیں گی گوشت کی دکانیں۔
لکھنؤ: ۔اتر پردیش کی یوگی حکومت دوسری مرتبہ چارج سنبھالتے ہی حرکت میں آ گئی ہے۔ تازہ ترین حکم نامہ گوشت کی دکانوں کے حوالے سے جاری کر دیا گیا ہے۔ نان ویج کے شوقین لوگ یہ خبر پڑھ کر یقیناً دنگ رہ جائیں گے، کیونکہ 10 اپریل تک پوری ریاست میں گوشت کی دکانیں کھولنے پر مکمل پابندی رہے گی۔ اگر کسی دکاندار نے احکامات کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
گوشت کی دکانوں کو بند کرنے کے پیچھے حکومت کا مقصد نوراترے شروع ہونا ہے۔ یہی نہیں، ہر تھانہ انچارج کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اگلے 9 دنوں تک ان کے علاقے میں گوشت کی کوئی دکان نہ کھلے۔ بصورت دیگر اس کی ذمہ داری تھانہ انچارج کی ہوگی۔
غور طلب ہے کہ ہفتہ کے روز سے نوراترے شروع ہو رہے ہیں۔ ان 9 دنوں میں ہندو مذہب کے مطابق ماں درگا کے مختلف روپوں کی پوجا کی جائے گی۔ اس کے بعد کنیا پوجا کر کے نوراترے کا جشن ختم ہو جائے گا۔ ان دنوں زیادہ تر لوگ 9 دن کا ورت رکھ کر بھگوتی کی پوجا کرتے ہیں۔ سناتن دھرم کے مطابق، ان دنوں صرف ساٹو کھانا کھایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر ورت رکھنے والے نان ویج دیکھیں تو خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا ورت ٹوٹ گیا ہے۔ اس لیے اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے پوری ریاست میں گوشت کی دکانیں 9 دن تک بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
تمام دکانوں کے لیے آرڈر جاری
آپ کو بتاتے چلیں کہ فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک الگ ایسکارٹ ٹیم تشکیل دی ہے۔ یہ ٹیم مختلف علاقوں کا دورہ کرے گی۔ جہاں کہیں بھی گوشت کی دکانیں کھلی پائی گئیں اور خاص طور پر کھلے میں گوشت فروخت کرتے ہوئے پکڑے گئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حالانکہ یہ حکم غازی آباد ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری کیا جا رہا ہے، لیکن بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی نے تمام ضلع مجسٹریٹس کو عملی طور پر مخاطب کر کے ایسا کرنے کو کہا ہے، تاکہ کوئی الجھن نہ ہو۔
سمیر چودھری۔
1 Comments
Yogi agar aap ek sacche cm hai to
ReplyDeletejaysa apke novratri me gosh band kar rahe hain is tarah ramzan me sharab ki dukan bhi band karao