Latest News

دیوبند رُکن اسمبلی اور پی ڈبلیوڈی وزیر نے لی محکمہ کے افسران کی میٹنگ، کہا دیوبند میں جلدی ہی وزیرِ اعلیٰ اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر کا افتتاح کریں گے۔

دیوبند رُکن اسمبلی اور پی ڈبلیوڈی وزیر نے لی محکمہ کے افسران کی میٹنگ، کہا دیوبند میں جلدی ہی وزیرِ اعلیٰ اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر کا افتتاح کریں گے۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
اترپردیش میں دوسری مرتبہ آئی یوگی سرکار میں محکمہ تعمیرات عامہ(پی ڈبلیوڈی) کے ریاستی وزیر اور دیوبند کے رکن اسمبلی برجیش سنگھ نے آج محکمہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور آنے والے100/ دنوں کے لیے کام کا منصوبہ تیار کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے بنیادی پر ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ کئے جائیں گے۔
ٹیچر کالونی میں واقع کیمپ آفس میں محکمہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پی ڈبلیو ڈی کے وزیر مملکت برجیش سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی واضح ہدایات ہیں کہ عوام سے جڑے مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے وسائل کی کمی نہیں ہونے دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محکمہ کے افسران کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں زیر التواء پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، ساتھ ہی افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ شاہ کمبری دیوی روڈ اور شاہ کمبری یونیورسٹی روڈ کو چوڑا کرنے کا کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے لوگوں کواچھی سڑکیں فراہم کرنا ان کی ترجیحات میں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چونکہ دیوبند ان کا آبائی حلقہ ہے، اس لیے اس کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیوبند میں جلدی ہی  اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر کا تعمیری کام مکمل کر لیا جائے گا، جس کا افتتاح وزیراعلی یوگی ادتیاناتھ کریں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر