Latest News

اردو کے فروغ اور ترقی کے دعوے ہوائی، یو پی بورڈ کے امتحان میں ایک سینٹر میں صرف ایک طالبعلم کا رجسٹریشن، وہ بھی غیر حاضر، بیس افراد پر مشتمل عملہ کرتا رہا انتظار۔

اردو کے فروغ اور ترقی کے دعوے ہوائی، یو پی بورڈ کے امتحان میں ایک سینٹر میں صرف ایک طالبعلم کا رجسٹریشن، وہ بھی غیر حاضر، بیس افراد پر مشتمل عملہ کرتا رہا انتظار۔
سہارنپور: (سمیر چودھری)
ہمارے حلقہ میں اردو کے تحفظ اور فروغ کے بڑے بڑے دعوے کئے جاتے ہیں اور اردو کے حوالہ سے بڑی تقاریریں سنی سنائی جاتی ہیں لیکن اردو کے فروغ کی زمینی حقیقت کیاہے اس کا اندازہ آج کی اس خبر سے لگایاجاسکتاہے۔
پیر کے روز یوپی بور ڈ کے ہائی اسکول کا اردو کا پیپر تھا، جس میں گنگوہ کے ایک سینٹر میں صرف ایک طالبعلم کا امتحان دینے کے لئے رجسٹرڈ تھا جس کے لیے کالج کے 16 افراد پر مشتمل عملہ اور چار پولیس اہلکار تعینات کیے
گئے تھے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اتنی تیاری کے بعد بھی یہ طالب علم بھی امتحان دینے نہیں آیا۔ اس کے باوجود پیپر ختم ہونے تک سب اپنی ڈیوٹی پر تعینات رہے۔
ہائی اسکول اردو مضمون کا امتحان پیر کو پہلی شفٹ میں ایچ آر انٹر کالج گنگوہ میں ہونا تھا، جو یوپی بورڈ کا امتحانی مرکز ہے۔ جس میں آج صرف ایک طالب علم نے امتحان دینا تھا۔ جس کے لیے اسٹاف کے 16 ارکان بشمول سینٹر ایڈمنسٹریٹر، ایڈیشنل اسسٹنٹ، تین انٹرنل موبائل ٹیمیں، شعبہ امتحانات کے انچارج اور اسسٹنٹ، ایک ریلیور، دو کلرک، ایک کمپیوٹر آپریٹرر، دو چپراسی اور چار پولیس اہلکار تعینات تھے۔ لیکن اکیلا طالب علم بھی امتحان کے لیے نہیں آیا۔ 
پرنسپل وجے کمار کے مطابق طالب علم کی غیر حاضری کے باوجود تمام عملہ اور پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی پر موجود رہے۔ اردو کے فروغ کے لئے ہمارے علاقہ میں دعوے کئے جاتے لیکن زمینی حقیقت سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ نئی نسل اردو کے کتنے قریب جارہے ہے؟

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر