Latest News

ملک میں بڑھتا زغفرانی طاقتوں کا اثر، مدارس پر بے بنیاد الزامات لگاتے ہوئے پی ایم کوبھیجا مکتوب۔

ملک میں بڑھتا زغفرانی طاقتوں کا اثر،  مدارس پر بے بنیاد الزامات لگاتے ہوئے پی ایم کوبھیجا مکتوب۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
اکھل بھارتیہ راشٹریہ وادی سینا نے وزیر اعظم مودی کو مکتوب بھیج کر ملک کے تحفظ کے خاطر سہارنپور کمشنری (سہارنپور، مظفرنگر اور شاملی) کو مرکز کے زیر انتظام ریاست بنا کریہاں کے تمام مدارس پر پابندی لگائے جانے کی مانگ کی اور کہاکہ ملک سے اسلام کٹرتا کو بڑھنے سے روکنے کے لئے یہ ضروری ہے۔
اکھل بھارتیہ راشٹریہ وادی سینا کے قومی صدر چودھری وریندر سنگھ گرجر کی قیادت میں دیوبند ایس ڈی ایم دیپک کمار کو پی ایم کے نام ایک میمورنڈم دیا گیا۔ میمورنڈم میں کہا گیا کہ ملک کی آزادی کے بعد سے سہارنپور کمشنری میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ جو ملک کی سلامتی اور باہمی بھائی چارے کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جہاں کہیں بھی فساد یا دہشت گردانہ کارروائی ہوتی ہے، ان میں پکڑے گئے دہشت گردوں کا تعلق دیوبند یا اس علاقہ سے نکلتاہے، جو آنے والے وقت میں ملک کی آزادی اور عوام کی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ اس لیے بڑھتی ہوئی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ سہارنپور منڈل کو مرکز کے زیر انتظام ریاست بنایا جائے اور ان تمام مدارس پر پابندی عائد کی جائے جن میں اسلامی بنیاد پرستی اور ملک کے خلاف سازش کی تعلیم دی جاتی ہے۔ 
میمورنڈم میں کہا گیا کہ سہارنپور کمشنر کے مرکز کے زیر انتظام علاقہ بننے کے بعد ملک کی سلامتی اور ترقی دونوں کو تقویت ملے گی۔ روزگار، تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ عوام کو بہت سی سہولیات میسر آئیں گی۔ پڑوسی ریاستوں کے لوگوں کو بھی اس کا فائدہ ملے گا۔ قبل ازیں مانکی میں مندر میں منعقد اس سلسلہ میں میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلے میں ایک وفد جلد وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے ملاقات کر کے انہیں مسئلہ سے آگاہ کرے گا۔ اس دوران راجپال سنگھ، سندیپ کمار، انکور چودھری، نیترپال دھیمان، آزاد سنگھ، سنجے کمار، شیش پال، جے کمار اور مانگے رام وغیرہ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر