Latest News

مرکز نے سی اے اے کے قوانین وضع کرنے کے لیے مزید چھ ماہ کا وقت طلب کیا، وزارت داخلہ کی طرف سے مانگی گئی یہ پانچویں توسیع ہے۔

مرکز نے سی اے اے کے قوانین وضع کرنے کے لیے مزید چھ ماہ کا وقت طلب کیا، وزارت داخلہ کی طرف سے مانگی گئی یہ پانچویں توسیع ہے۔
نئی دہلی: (ایجنسی) مرکزی وزارت داخلہ نے شہریت (ترمیمی) ایکٹ، 2019 (سی اے اے) کے قوانین کو وضع کرنے کے لیے مزید چھ ماہ کا وقت مانگا ہے، جو کہ پاکستان،بنگلہ دیش اورافغانستان سے چھ غیر مسلم غیر دستاویزی برادریوں کی شہریت کے عمل کو تیز کرنے کے لیے قانون سازی ہے۔
وزارت نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں کی پارلیمانی قانون سازی سے متعلق ماتحت کمیٹی کو خط لکھا ہے۔قوانین بنائے بغیر ایکٹ پر عمل درآمد نہیں ہو سکتا۔
گزشتہ تین ماہ کی توسیع 9 جنوری کو اس بنیاد پر مانگی گئی تھی کہ قوانین کی تشکیل میں مزید مشاورت کی ضرورت ہے اور تاخیر COVID-19 وبائی امراض کی وجہ سے ہوئی ہے۔
ایک سینئر سرکاری اہلکار نے تصدیق کی کہ 9 اکتوبر تک توسیع کی درخواست پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دی گئی ہے۔ یہ حکومت کی طرف سے مانگی گئی پانچویں توسیع ہے۔
سی اے اے کو پارلیمنٹ نے 11 دسمبر 2019 کو منظور کیا تھا اور اسے 12 دسمبر کو صدر سے منظوری ملی تھی۔ جنوری 2020 میں وزارت نے مطلع کیا کہ یہ ایکٹ اسی سال 10 جنوری سے نافذ ہو جائے گا۔ اس سے قبل وزارت نے کمیٹیوں سے 9 اپریل 2021 تک کا وقت مانگا تھا جسے بڑھا کر 9 جولائی 2021 کر دیا گیا تھا۔ اس مدت کو مزید 9 جنوری، پھر 9 اپریل اور اب 9 اکتوبر تک بڑھانے کی درخواست کی گئی تھی تاکہ قوانین کی تشکیل کی جا سکے۔ جسے گزٹ آف انڈیا میں شائع کیا جانا ہے۔
سی اے اے نے پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش کے چھ اقلیتی برادریوں کے ارکان کو شہریت دینے کا انتظام کیا ہے جو 31 دسمبر 2014 سے پہلے ہندوستان میں داخل ہوئے تھے۔ وزارت نے پہلے کہا تھا کہ یہ سارا عمل آن لائن ہوگا۔ یہ غیر ملکی ایکٹ، 1946 اور پاسپورٹ ایکٹ، 1920 کے تحت چھ برادریوں کے افراد کو کسی بھی فوجداری مقدمے سے مستثنیٰ قرار دیتا ہے۔
آسام، اتر پردیش، کرناٹک، میگھالیہ اور دہلی میں CAA منظور ہونے کے بعد دسمبر 2019 سے مارچ 2020 تک ہونے والے مظاہروں اور فسادات میں 83 افراد مارے گئےتھے۔
پارلیمانی کام کے دستور العمل کے مطابق، اگر وزارتیں/محکمے قانون سازی کے بعد چھ ماہ کی مقررہ مدت کے اندر قواعد وضع کرنے کے قابل نہیں ہیں، تو ’’اس طرح کی توسیع کے لئے انہیں ماتحت قانون سازی کی کمیٹی سے اس کی وجوہات بتاتے ہوئے وقت میں توسیع مانگنی چاہیے۔‘‘

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر