Latest News

مولانا سید محمود مدنی کے برادر نسبتی مولانا سید احمد رشاد کا اچانک دوران سفر فلائٹ میں انتقال۔

مولانا سید محمود مدنی کے برادر نسبتی مولانا سید احمد رشاد کا اچانک دوران سفر فلائٹ میں انتقال۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
دارالعلوم دیوبند کے سابق مبلغ اور معروف عالم دین مولانا سیدارشاد ؒ کے بڑے صاحبزادہ اور جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید محمود مدنی کے برادر نسبتی مولانا سید احمد رشاد کا آج اچانک دوران سفر فلائٹ میں انتقال ہوگیاہے۔ مرحوم عرصہئ دراز سے ممبئی میں مقیم تھے اور کچھ دنوں سے یرقان کے مرض میں مبتلا تھے۔ 
آج ممبئی سے دہلی بغرض علاج آتے ہوئے ان کا انتقال ہوگیا۔اچانک انتقال کی خبر سے اہل خانہ عزیز واقارب اور جملہ متعلقین غم کی لہر دوڑ گئی۔مرحوم کے اچانک حادثہ وفات پر جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی،دارالعلوم دیوبند نے کے قائم مقام مہتمم مولانا عبد الخالق مدراسی دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی،شیخ الحدیث مولانا احمد خضر شاہ مسعودی،مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی،اسسٹنٹ منیجر سید آصف حسین اور سکریٹری محمد انس صدیقی ودیگر کارکنان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جملہ پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔مرحوم کی لائش دیر شب تک دیوبند لائی جائیگی،جہاں تدفین عمل میں آئیگی۔ دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ مولانا نسیم اختر شاہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مولانا سید احمد رشاد ہمارے بہترین ساتھی اور قدیم دوست تھے،ملنسار،خوش اخلاق اور نیک طبیعت انسان تھے، ان کے انتقال کی خبر نے دل پارہ پارہ کردیا۔مولانا محمد اسلام قاسمی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مولانا احمد رشاد جیسے دوست کی جدائی نے بے پناہ غم کی کیفیت سے دوچار کردیا ہے۔
یوپی رابطہ کمیٹی کے سکریٹری ڈاکٹر عبید اقبال عاصم نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لئے بہت افسوس ناک خبر ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کاملہ فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نہایت خوش اخلاق اور زندگی دل انسان تھے اور بہت سے خوبیوں کے مالک تھے۔علاووہ ازیں مولانا محمد مدنی، سید ذہین احمد، سید وجاہت شاہ،ڈاکٹر نعمان دانش، محمد ساجد کھجناوری حاجی اسعد،راشد جمال عرشی،بابر غزالی،باسط،ڈاکٹر عدنان انور نعمانی،مولانا محمد مدنی،عظیم احمد عثمانی،وسیم صدیقی،قاضی فرحان اور شہر کی معزز شخصیات نے مرحوم کی وفات پر اپنے شدید رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر