Latest News

پی ایم کے خلاف ٹویٹ پر کا نگریس ایم ایل اے جگنیش میوانی گرفتار۔

پی ایم کے خلاف ٹویٹ پر کا نگریس ایم ایل اے جگنیش میوانی گرفتار۔
نئی دہلی :(ایجنسی) کانگریس کے رکن اسمبلی اور دلت رہنما جگنیش میوانی کو آسام پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ جگنیش کو گجرات کے پالن پور سرکٹ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جگنیش میوانی کو آسام میں درج ایک معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس سب سے پہلے جگنیش میوانی کو احمد آباد لے گئی۔ وہاں سے انہیں آسام لے جایا جا رہا ہے۔ واضح رہے جگنیش گجرات کی وڈگام اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔
دی کوئنٹ ہندی کے مطابق آسام پولیس نے انہیں پی ایم مودی کے خلاف ٹویٹ کرنے پر گرفتار کیا ہے۔ دوسری جانب ٹوئٹر نے جگنیش کے دو ٹوئٹس کو بھی ہٹا دیا ہے اور کہا ہے کہ جگنیش کی یہ ٹویٹ قانونی مطالبے کی وجہ سے بھارت میں روک دی گئی ہے۔
خبروں کے مطابق میوانی کو بدھ کی رات پالن پور سرکٹ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا۔ اے بی پی نیوز پوٹل پر شائع خبر کے مطابق میوانی کی ٹیم سے وابستہ ایک کارکن نے بتایا کہ پولیس نے ابھی تک ایف آئی آر کی کاپی شیئر نہیں کی ہے۔ آسام میں ان کے خلاف درج کچھ مقدمات کے بارے میں ہی معلومات دی گئی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر