Latest News

سابق چیئرمین شاہ زماں خان کی چھبیس بیگھہ گندم کی فصل میں لگا دی گئی آگ۔

سابق چیئرمین شاہ زماں خان کی چھبیس بیگھہ گندم کی فصل میں لگا دی گئی آگ۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
دیوبند کے متصل قصبہ نانوتہ گرام پنچایت کے سابق چیئرمین شاہ زماں خان کے کھیت میں نامعلوم افراد نے تھریشر میں جمع کی گئی 26 /بیگھے گندم کی فصل کو آگ لگا دی، جس سے پوری فصل جل کر راکھ ہو گئی۔ 
سابق چیئرمین کے بھائی شفاعت خان نے تھانہ میں نامعلوم افراد کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ شفاعت خان نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کی شام اس نے اپنی 26/بیگھہ گندم کی فصل کو تھریشر مشین سے نکالنے کے لیے کھیت میں دو جگہوں پر اکٹھا کیا تھا تاہم طوفان کے باعث مشین نہ ملنے کی وجہ سے وہ اپنے گھر واپس چلا گیا۔ رات تقریباً 9/ بجے انہیں فصل میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ وہ گاؤں والوں کے ساتھ کھیت میں پہنچے اور آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی تھی۔ جس سے اس کی فصل جل کر راکھ ہو گئی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر