مسجد کے فوارے کو شیولنگ قرار دے کر وضو خانہ کو سیل کرنا 1991 ایکٹ کے خلاف ورزی: اسد الدین اویسی۔
حیدرآباد: اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ گیان واپی مسجد میں سروے کے دوران برآمد جس چیز کو شیولنگ قرار دیا جا رہا ہے، وہ دراصل فوارہ ہے جو دس سال سے بند پڑا ہے۔ علاوہ ازیں اویسی نے یہ بھی کہا کہ مسجد کے کسی بھی حصے کو سیل کرنا پارلیمنٹ کے ذریعہ پاس 1991 کے ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔
واضح ہو کہ وارانسی کے مشہور گیان واپی مسجد معاملہ پر سپریم کورٹ میں منگل کو سماعت ہوسکتی ہے ۔ گیان واپی مسجد کمیٹی نے سپریم کورٹ میں مسجد کے سروے کو چیلنج کیا ہے اور اس پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
0 Comments