Latest News

حرمین شریفین میں ختم کلام اللہ کے روح پرور مناظر ، 30لاکھ افراد کی شرکت۔

حرمین شریفین میں ختم کلام اللہ کے روح پرور مناظر ، 30لاکھ افراد کی شرکت۔
حرمین شریفین کے سوشل میڈیا پیج پر 29 شب کے روز ختم القرآن کے اجتماع اور ختم دعا کے روح پرور مناظر شیئر کیے گئے۔ حرمین شریفین میں 29 ویں شب کو ختم القرآن کا ایک بڑا اجتماع ہوا جس میں 30 لاکھ افراد نے شرکت کی۔
ختم القرآن کی دعا میں حرمین شریفین کے آئمہ نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی آزادی، اسلام اور مسلمانوں کو آزمائش سے نکالنے، دنیا بھر کے انسانوں کو درپیش عالمی آفات و مصائب سے نجات دلانے، مسلم ممالک کے درمیان اتحاد و اتفاق پیدا کرنے اور انہیں تفرقہ و انتشار سے نکالنے کے لیے دعائیں کی۔
بعد ازاں حرمین شریفین کے سوشل میڈیا پیج پر 29 شب کے روز ختم القرآن کے اجتماع اور ختم دعا کے روح پرور مناظر شیئر کیے گئے ہیں جس کے مطابق 30 لاکھ افراد نے اجتماع میں شرکت کی۔ ان تصاویر میں حرمین شریفین کے اندر باہر اور اطراف کے دل چھولینے والے مناظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر