Latest News

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کی ہے۔
بابر اعظم ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہیں جہاں انہوں نے عمرہ ادا کرنے کے بعد غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کا شرف حاصل کیا۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بابر اعظم نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 'اس عظیم اعزاز کو حاصل کرنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں'۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر