Latest News

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا انتقال، 40 دن کے سوگ کا اعلان، تین دن کی چھٹی۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا انتقال، 40 دن کے سوگ کا اعلان، تین دن کی چھٹی۔
نئی دہلی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان انتقال کر گئے۔ رائٹرز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAM نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ ان کی عمر 73 برس تھی۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان انتقال کر گئے۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAM نے اس کی تصدیق کی ہے۔ صدر زید النہیان کی عمر 73 برس تھی اور وہ کئی دنوں سے علیل تھے۔ حکومت نے زید النہیان کے انتقال پر 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے تمام نجی اور سرکاری شعبوں میں تین دن تعطیل ہوگی۔ قومی سوگ کا اعلان دبئی میڈیا آفس نے کیا ہے۔
شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے 3 نومبر 2004 سے ملک کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران کا عہدہ سنبھالا۔ اس سے پہلے ان کے والد شیخ زید بن سلطان النہیان صدر تھے۔ وہ 1971 سے نومبر 2004 تک ملک کے سربراہ رہے۔ 1948 میں پیدا ہونے والے شیخ خلیفہ متحدہ عرب امارات کے دوسرے صدر اور ابوظہبی کے 16ویں حکمران تھے۔ وہ شیخ زید کے بڑے بیٹے تھے۔ شیخ خلیفہ نے اپنے دور میں متحدہ عرب امارات اور ابوظہبی کی انتظامیہ کو دوبارہ منظم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور متعدد اصلاحات نافذ کیں۔ ان کے دور میں متحدہ عرب امارات نے اتنی ترقی کی کہ دوسرے ممالک کے لوگ بھی بڑی تعداد میں وہاں پہنچ گئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر