Latest News

جعلی دستاویزات کے ذریعہ لگژری گاڑیوں کا لون کرانے والے گروہ کا سہارنپور پولیس نے کیا پردہ فاش، بینک منیجر سمیت نو گرفتار

جعلی دستاویزات کے ذریعہ لگژری گاڑیوں کا لون کرانے والے گروہ کا سہارنپور پولیس نے کیا پردہ فاش، بینک منیجر سمیت نو گرفتار۔
سہارنپور: سہارنپور کرائم برانچ اور تھانہ سٹی کوتوالی پولیس نے جعلی دستاویزات کے ذریعے لگژری گاڑیوں کا لون کرانے والے شاطر  گروہ کا پردہ فاش کیا۔ اس گروہ میں پی این بی بینک کے منیجر سمیت نو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان سے 14 لگژری گاڑیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
کئی ریاستوں سے لگژری گاڑیاں خریدتے تھے اور فرضی دستاویزات کے ذریعے ان پر قرضہ لیتے تھے۔ اب تک دو بینکوں کی ملی بھگت سامنے آچکی ہے۔ جبکہ کئی بینک ابھی تک ریڈار پر ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو جیل بھیج دیا ہے۔

جاننے والوں کے نام پر قرضے لیتے تھے۔
ایس پی سٹی راجیش کمار کے مطابق ایک شخص نے لگژری گاڑیوں کے تعلق سے تھانے میں شکایت درج کرائی تھی۔ جس کی بنیاد پر تفتیش کی گئی۔ جس میں پورے گینگ کا پرده فاش ہوا ہے۔ اس گینگ کے سرغنہ سدھانت سروہی اور بنی ہیں۔ پولیس نے دو کاریں پکڑی تھی جس میں پانچ افراد سوار تھے۔ انہیں حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔ دوران تفتیش 11 افراد کے نام سامنے آئے۔
پولیس نے سدھانت سروہی، بنی، راجیو مہیشوری، بادل، منیش، سونو عرف سنیل، آشیش کمار، روہت اور پنکج گجرال کو گرفتار کیا ہے۔ اس میں پی این بی بینک کے منیجر راجیو مہیشوری بھی شامل ہیں۔ جبکہ ہریانہ کے دو ملزمین راجیو پاٹھک اور میانک مفرور ہیں۔ گروہ کے ارکان اپنے جاننے والوں کے نام پر بینکوں سے قرضہ لیتے تھے۔ اس کے بعد ڈی ڈی کسی اور کا نام لے کر کمپنیوں سے خریدتے تھے۔ انکا نیٹ ورک ہریانہ سے دہلی تک پھیلا ہوا تھا۔
پولیس کی جانچ میں پی این بی بینک اور سنڈیکیٹ بینک کے نام سامنے آئے ہیں۔ ان بینکوں کے علاوہ کچھ دوسرے بینک بھی شامل ہیں۔ ملزم منیش آئی ٹی آر اور دیگر فرضی دستاویزات تیار کرتا تھا۔ جبکہ ملزم پنکج گجرال بینک مینیجرز کو گاہکوں کو پھنسانے کے لیے قرضہ سیٹ کرواتا تھا۔ دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ ہم بینک سے ہاتھ ملا کر اپنے اور اپنے جاننے والوں کے نام پر گاڑیاں خریدتے تھے اور بینک سے قرض لے کر کسی اور کمپنی کے نام پر ڈی ڈی حاصل کرتے تھے۔
گاڑیوں کی آر سی سے بینک لون کے اندراجات نکالنے کے بعد گاڑیوں پر کوئی قرضہ نہ ہونے کا تصور کرتے ہوئے مناسب قیمت پر گاڑی کسی دوسرے شخص کو فروخت کر دیتے تھے۔ ایک سال تک، وہ کار کی قسط ہم نے بینکوں کو دی تھی۔ تاکہ گاڑی کے مالک کو اس بات کا علم نہ ہو۔ فروخت ہونے والی گاڑیوں سے حاصل ہونے والی رقم آپس میں بانٹ لی گئی۔

ایس پی سٹی راجیش کمار کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے معاملے میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ کئی بینکوں کے نام بھی شامل ہیں۔ کرائم برانچ کی ٹیم نے اب تک پی این بی بینک منیجر سمیت نو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ جبکہ دو ملزمین ہریانہ کے رہنے والے ہیں۔ جن کی تلاش جاری ہے۔

سمیر چودھری۔ 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر