Latest News

نوجوانوں کو سماج اور انسانیت کے لئے مفیدتر بنانے اور خود کی تعمیر کے لیے تیار کریں: مولانا محمود مدنی، جمعیت یوتھ کلب کے قومی مظاہرہ پروگرام میں نوجوانوں نے کیااپنے فن کا مظاہرہ کیا.

نوجوانوں کو سماج اور انسانیت کے لئے مفیدتر بنانے اور خود کی تعمیر کے لیے تیار کریں: مولانا محمود مدنی، جمعیت یوتھ کلب کے قومی مظاہرہ پروگرام میں نوجوانوں نے کیااپنے فن کا مظاہرہ کیا. 
نئی دہلی: جمعیۃ یوتھ کلب بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ کا سہ روزہ مظاہرہ و مقابلہ پروگرام این وائی سی گدھ پوری ہریانہ میں منعقد ہوا. پروگرام میں ملک بھر سے جمعیت یوتھ کلب کے منتخب کردہ آٹھ سو نوجوانوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا. واضح ہو کہ نوجوانوں کی تربیت کے لیے جمعیت نے ایک بڑی تحریک شروع کی ہے جس کا ہدف ایک کروڑ سے زائد نوجوانوں کو ٹریننگ کرنا ہے تاکہ وہ دیش اور سماج کی خدمت کرسکیں. اس تحریک کے روح رواں جمعیت علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی ہیں.
آج کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمود مدنی نے کہا کہ نوجوانوں میں اگر فکر پیدا ہوجائے تو کسی قوم کے لیے اس سے بڑا سرمایہ کچھ اور نہیں ہے. انھوں نےکہا کہ جمعیۃ اپنے نوجوانوں کو اس لیے منظم کررہی ہے تاکہ وہ ملک، سماج اور انسانیت کے مفید تر بن سکیں اور خود کے لیے بھی کارگر ہوں. انھوں نے کہا کہ صالح، مضبوط اور پختہ سماج بنانا اس قدر آسان نہیں ہے. اس کے لیے بنیاد سے محنت کرنی ہوتی ہے، یہی کام ہم نے شروع کیا ہے. انھوں نے کہا کہ اس کے لیے ہم نے بھارت اسکاؤٹ اور گائیڈ کو منتخب کیا ہے جو انسان کو انسان بنانے اور خدمت خلق کے لیے تیار کرنے کا کام کرتا ہے. 
انھوں نے کہا کہ ہماری جد وجہد کا تسلسل ایسا ہے کہ اسے روزانہ کام کیا جائےتب ہی منزل پاسکتے ہیں. جن کی نظر پہاڑ کی چوٹیوں پر ہوتی ہے، ان کے لیے آرام کہاں ہے، فیصلہ ہماری قوم کو کرنا ہے کہ وہ عزت کی زندگی چاہتی ہے یا جفاکشی اور ذلت کی زندگی منظور ہے. ہمیں اگر کچھ کرنا ہے تو ہمیں اس مٹی میں ملنا پڑے گا، زبانی خرچ سے کچھ نہیں ہوتا ورنہ ہمارے درمیان بولنے والے بہت ہیں. 
ہمیں اپنے لیے نہیں بلکہ دوسروں کے لیے کرنا ہےاصل زندگی تو وہی ہےجس میں ہم دوسروں کے لیے کچھ کریں، ملک کی سلامتی کے لیے کچھ کریں 

اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا حکیم الدین قاسمی نے مہمانوں کا استقبال کیا اور پروگرام کے انعقاد کے لیے محترمہ شیوا نگی سکسینہ کا شکریہ ادا کیا. 

اس موقع پر اپنے خطاب میں ایس ایس رایے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نارتھن ریجن بی ایس جی نے نوجوانوں کے فن کی ستائش کی اور جمعیت یوتھ کلب کے نوجوانوں کی محنت کی تعریف کی.  محترمہ شیوانگی سکسینہ جوائنٹ ڈائریکٹر نے اپنے خطاب میں حوصلہ کو اصل طاقت سے تعبیر کی. قاری احمد اللہ رسول پوری نے جمعیت یوتھ کلب کی رپورٹ پیش کی. ہدایت اللہ صدیقی نے کیمپ کی رپورٹ پیش کی کہ اس کیمپ میں آٹھ سو یوتھ کلب کے نوجوانوں نے حصہ لیا. یہ پہلا موقع ہے جب کہ گائیڈ یعنی خواتین اسکاؤٹ نے بھی شرکت کی. اس موقع پر جن پتھ غاذی آباد، سہارن پور، مظفر نگر، دہلی ، باغپت، بنارس بجنور، یاپوڑ، شاملی، امروہہ،کرناٹک، ہریانہ اسٹیٹ گائیڈ ٹیم نے کلر پارٹی، جوڈو کراٹے، جمناسٹک اور دیگر فنون کا مظاہرہ کیا. اس موقع پر نمایاں فن کا مظاہرہ بنارس یوتھ کلب زیر انتظام جناب رضوان بنارسی نے کیا. 
اختتامی اجلاس میں اسٹیج پر قاری شوکت علی ویٹ، مولانا یامین، مولانا پیر خلیق صابر حیدر آباد، مولانا یحییٰ کریمی، مولانا کلیم اللہ قاسمی، مولانا قمر الدین صاحب، مولانا اسلام الحق اسجد قاسمی یوپی، مفتی حسین بنگلور، قاری ذاکر مظفر نگر موجود، حافظ قاسم باغپت تھے.

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر