Latest News

ملک مختلف مذاہب اور نظریات کا گلدستہ ہے۔مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی۔

ملک مختلف مذاہب اور نظریات کا گلدستہ ہے۔مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی۔
دیوبند:  دارالعلوم کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے ملک میں سدبھاونا منچ کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مختلف مذاہب، نظریات اور تہذیب کے لوگ رہتے ہیں۔ پوری دنیا میں کہیں بھی ایسا نہیں ہے۔ جو ہندوستان میں مختلف مذاہب اور سوچ کا گلدستہ ہے۔ ملکی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ باہمی خیر سگالی اور ہم آہنگی صرف ہماری ذمہ داری یا دباؤ نہیں، یہ سب کی ذمہ داری ہے۔ ہم نے ہمیشہ محبت کے پیغام کو ایک مشن کے طور پر آگے بڑھایا ہے اور وہ اس مشن سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے اور نہ کبھی ہٹیں گے۔ لیکن افسوس کا مقام ہے کہ سیاست کے نام پر سازش کے تحت تقسیم کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔ جو ملک کی ترقی کے لیے نقصان دہ ہے۔ اسے ناکام بنانا ہر اہل وطن کا فرض ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر