Latest News

ملک اور مسلمانوں کے مسائل کے حوالے سے جمعیۃ علماء ہند کا دو روزہ پروگرام شروع ، ملک بھر سے علمائے کرام کی شرکت۔

ملک اور مسلمانوں کے مسائل کے حوالے سے جمعیۃ علماء ہند کا دو روزہ پروگرام شروع ، ملک بھر سے علمائے کرام کی شرکت۔
دیوبند: جمعیۃ علماء ہند کے زیراہتمام مجلسِ منتظمہ کا دو روزہ پروگرام صبح 9 بجے سے دیوبند کے عیدگاہ میدان میں ملک و ملت کے اہم مسائل کو لیکر شروع ہوا ہے، جس میں ملک بھر سے علمائے کرام اور گورننگ باڈی کے اراکین نے شرکت کر رہے ہیں۔ 
جلسہ کا آغاز جمعیۃ علماء ہند کا پرچم لہرا کر کیا گیا۔ تلاوت قرآن پاک دارالعلوم دیوبند کے استاد قاری عبدالرؤف نے کی اور نعت پاک قاری احسان محسن نے پیش کی۔
جمعیت کے سربراہ مولانا محمود مدنی کی صدارت میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم، جمعیۃ علماء ہند، مغربی بنگال کے صدر اور ممتا حکومت میں وزیر مولانا صدیق اللہ چودھری ملک کے نامور علمائے کرام نے شرکت کی۔ جس میں ملک کی تمام ریاستوں کے صدور بھی شامل ہو رہے ہیں۔
اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور ملک میں مختلف مذہبی مقامات بشمول گیانواپی مسجد، کامن سیول کوڈ، مسلم وقف اور مسلمانوں کی تعلیم وغیرہ سے متعلق بڑھتے ہوئے تنازعات پر بات کی جائے گی۔ نظامت جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کر رہے ہیں۔
جلسہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر