Latest News

طب یونانی کے فروغ کے متعلق چھ روزہ سمینار منعقد، اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج پریاگ راج میں منعقد تقریبات میں ڈاکٹر انور سعید کی شرکت۔

طب یونانی کے فروغ کے متعلق چھ روزہ سمینار منعقد، اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج پریاگ راج میں منعقد تقریبات میں ڈاکٹر انور سعید کی شرکت۔
دیوبند،9مئی(سمیر چودھری)
یونانی طب کی اہمیت اور اس کے فروغ سے متعلق چھ روزہ سی-ایم-ای تقریبات اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج پریاگ راج کے حکیم احمد حسین آڈیٹوریم میں منعقد کی گئیں جس میں پورے ملک سے اطباءاور یونانی طب کے ماہرین نے شرکت کی ۔یہ تقریبات آئندہ 14مئی تک جاری رہیں گی۔
پروگرام میں بطور مہمان ذی وقار شامل ہوئے جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید نے بتایاکہ پروگرام کی صدارت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق پرو وائس چانسلر بریگیڈئر سید احمد علی نے کی ۔ پروگرام کی افتتاحی تقریب میں اجمل خاں طبیہ کالج ،مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کی پرنسپل وسابق ڈین ڈاکٹر شگفتہ علیم نے مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہیں۔ان کے علاوہ این سی آئی ایس ایم نئی دہلی کے چیئرمین وید جینت دیو پجاری ،بورڈ آف یونانی سدھ ،سووار گپا،این سی آئی ایس ایم نئی دہلی کے صدر ڈاکٹر کے جگن ناتھن،آیوروید سروز لکھنو کے ڈائریکٹر پروفیسر ایس این سنگھ،یونانی سروز لکھنو کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم سکندر حیات صدیقی اور آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس نئی دہلی کے سکریٹری جنرل اور سی سی آر یو ایم کے سابق ڈی جی ڈاکٹر محمد خالد صدیقی گیسٹ آف آنر کے طور پر موجود رہے۔علاوہ ازیں سی سی آئی ایم نئی دہلی کے سابق ممبر ،آیوروید و یونانی طبی چکتسا پدتھی بورڈ لکھنو ¿کے موجودہ ممبر وسابق چیئرمین نیز جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید اور آیوروید ویونانی طبی چکتساپدھتی بورڈ لکھنو ¿ کے رجسٹر ار ڈاکٹر اکھیلیش کمار ورما مہمان ذی وقار کے حیثیت سے شریک رہے ۔پروگرام میں موجود تمام شخصیات نے یونانی طب کی افادیت اور اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔اس موقع پر ڈاکٹر انور سعید نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ گزشتہ نصف صدی میں ماضی کی حکومتوں نے یونانی طب کے فروغ اور اس کی ترویج وترقی کے لئے کوئی قابل ذکر اقدام نہیں کیا جبکہ موجودہ مرکزی اور صوبائی حکومت مسلسل طب یونانی کے فروغ کے لئے جو بہترین اور بروقت اقدامات کر رہی ہیں وہ نہ صرف قابل ستائش ہیں بلکہ ان کی اپنی تاریخی حیثیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این سی آئی ایس ایم نئی دہلی کا قیام دیسی طبوں کے فروغ کے لئے ایک شاندار اور فعال کاو نسل ہے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر ڈاکٹر انور سعید نے اسٹیٹ یونانی میڈیکل کے انتظامیہ کو ان پر وقار تقریبات کے انعقاد کے لئے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ علم کے دریا مسلسل بہتے رہنے چائیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام یونانی طب اور دیگر طبوں کے فروغ اور تشہیر کا بہترین ذریعہ ہیں ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر