Latest News

حضرت مولانا ریاست علی بجنوری نوراللہ مرقدہ کے جواں سال بیٹےمولانا محمد سعدان کا اچانک اِنتقال۔

حضرت مولانا ریاست علی بجنوری نوراللہ مرقدہ کے جواں سال بیٹےمولانا محمد سعدان کا اچانک اِنتقال۔
دیوبند: دارالعلوم دیوبند سینئر استاذ حدیث اور ترانہ دارالعلوم دیوبند تخلیق کار حضرت مولانا ریاست علی بجنوری نوراللہ مرقدہ کے جواں سال بیٹےمولانا محمد سعدان کا اچانک اِنتقال ہو گیا۔إنا لله وإنا إليه راجعون

السلام علیکم ورحمة الله وبركاته انتہائی رنج وغم کے ساتھ یہ افسوس ناک اطلاع دے رہا ہوں کہ حضرت مولانا ریاست علی صاحب بجنوری نوراللہ مرقدہ کے چھوٹے صاحبزادے مولانا محمد سعدان جامی ابھی تقریبا ساڑھے سات بجے اللہ کو پیارے ہوگئے إنا لله وإنا إليه راجعون سبھی حضرات سے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔ 
والسلام محمد سلمان بجنوری دارالعلوم دیوبند۔


جامعہ امام محمد انور دیوبند کے استاذ تفسیر مولانا سعدان ابن حضرت مولانا ریاست علی صاحب بجنوری رحمہ اللہ کا ابھی کچھ دیر قبل انتقال ہو گیا ہے. انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔
  اللہ انہیں غریق رحمت کرے اور پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے-
نماز جنازہ بعد نماز ظہر احاطہ مولسری میں ادا کی جائے گی۔ دار العلوم کی مسجد قدیم میں ظہر کی نماز پونے تین بجے ہورہی ہے۔


سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر