Latest News

لڑکی سے چھیڑ خانی کے الزام کو لیکر دیوبند میں دو فرقے کے نوجوانوں کے درمیان مارپیٹ کے بعد ہنگامہ، دیررات کوتوالی میں بی جے پی لیڈروں نے کا دھرنا، پانچ نامزد سمیت درجن بھرکے خلاف مقدمہ قائم۔

لڑکی سے چھیڑ خانی کے الزام کو لیکر دیوبند میں دو فرقے کے نوجوانوں کے درمیان مارپیٹ کے بعد ہنگامہ، دیررات کوتوالی میں بی جے پی لیڈروں نے کا دھرنا، پانچ نامزد سمیت درجن بھرکے خلاف مقدمہ قائم۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
لڑکی سے چھیڑ خانی کے الزام کو لیکر دو فرقوں کے نوجوانوں کے درمیان ہوئی مار پیٹ میں دونوجوان زخمی ہوگئے ۔اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اعلیٰ افسران نے حالات کنٹرول کیا یہ معاملہ الگ الگ فرقوں کا ہونے کے سبب پولیس محکمہ میں بھی افرا تفری مچ گئی۔
اس معاملہ کو لیکر بی جے پی لیڈران نے دیوبند کوتوالی پہنچ کر ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے دھرنہ دیا جس کے بعد افسران نے انہیں سمجھا بجھا کر معقول کار روائی کی ۔یقین دہانی کراکر دھرنہ ختم کرایا۔ حالات کودیکھتے ہوئے دیر رات ایس پی دیہات نے کوتوالی پہنچ کر پولیس کو سخت ہدایت دی۔پولیس نے اس معاملہ میں پانچ نامزد سمیت درجن بھر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ قائم کیا ہے۔اس معاملہ میں دوسرے فریق کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ چھیڑ خوانی کا نہیں بلکہ دوا تاجر سے پیسہ کے لین دین کو لیکر ہوا تھا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ دیر رات شہر کے ایم بی ڈی چوک پر لڑکی سے چھیڑ خوانی کے الزام کو لیکر دو فرقوں کے نوجوانوں کے کہا سنی کے بعد مار پیٹ ہوگئی جس میں دونوں فرقوں سے عبد اللہ اور آکاش زخمی ہوگئے ۔یہ معاملہ الگ الگ فرقوں سے جڑا ہونے کے سبب پولیس محکمہ میں بھی افرا تفری مچ گئی آناً فاناً میں اعلیٰ افسران زبردست پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور لوگوں کو وہاں سے ہٹایا۔ اس واقعہ کے بعد بی جے پی کے سابق شہر صدر سمیت بی جے پی لیڈران نے کوتوالی کا گہراو کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کار روائی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا اور دھرنہ پر بیٹھ گئے حالانکہ افسران نے انہیں کافی دیر تک سمجھاتے بجھاتے ہوئے معقول کار روائی یقین دہانی کراکر دھرنہ ختم کراکر معاملہ کو ٹھنڈا کیا۔
معاملہ کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ایس پی دیہات سورج رائے بھی دیر رات دیوبند پہنچے اور کوتوالی میں افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور دیوبند کو ماحول کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کا رروائی کے احکامات دئیے ۔اس سلسلہ میں سی او دیوبند درگا پرساد تیواری نے کہا کہ دو فرقوں میں جھگڑا ہوا ہے معاملہ کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے علاقہ میں پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پانچ نامزد سمیت ایک درجن کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا جس میں گلزار، عبد اللہ، سلمان اور آفتاب کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
واقعہ کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے کی جانچ کرائی جارہی ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دیوبند کا ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کار روائی کی جائے گی شہر میں پوری طرح امن و امان قائم ہے۔
اس واقعہ کے بعد شہر میں اچانک معمولی کشیدگی پیدا ہوگئی تھی لیکن اب شہر کا ماحول پوری طرح پر امن ہے ۔بی جے پی لیڈران کے ساتھ کوتوالی پہنچے کچھ تاجران نے بازار بند کرنے کی بات کہی تھی مگر افسران نے انہیں سمجھا بجھاکر ٹھنڈا کردیا ۔احتیاط کے طور پر آس پاس پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ واقعہ کے لئے ایک فریق کی جانب سے جہاں چھیڑ خوانی کا الزام لگایا گیا ہے وہیں دوسرے فریق کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ چھیڑ خانی کا نہیں بلکہ دوائی خریدنے کو لیکر ہوئے آپسی تنازع کا ہے جس کو سیاسی رنگ دیکر طول دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر