گوونڈی میں نشہ کرنے اور بیچنے والوں پر کارروائی کی جائے، عید ملن پروگرام کے تحت ڈاکٹر امتیاز سید کی سینئر پولس انسپکٹر ارجن رانجے سے ملاقات۔
ممبئی: گوونڈی علاقے کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر امتیاز سید، سیوا سماج ویلفیئر سوسائٹی اور شیر گوونڈی فائونڈیشن کے ذمہ داروں میں شیر خان شیرِگوونڈی اور شعیب مومن نے گوونڈی شیواجی نگر پولس اسٹیشن کے سینئر پولس انسپکٹر ارجن رانجے سے عید ملن کے طور پر ملاقات کی۔ اس درمیان ڈاکٹر امتیاز سید اور فائونڈیشن کے ذمہ داروں نے گوونڈی علاقے میں نشہ کے کاروبار پر فکر ظاہر کرتے ہوئے ان سے کارروائی کرنے کی درخواست کی۔ ڈاکٹر امتیاز سید نے بتایا کہ طویل ڈاکٹر خدمات کے تجربہ کی روشنی میں کہتاہوں کہ گوونڈی میں نشہ کی لت بچوں تک سرایت کرگئی ہے اس لیے گوونڈی کو نشہ سے پاک صاف کرنے کےلیے نشہ بیچنے اور نشہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ گوونڈی کا مستقبل روشن ہو۔ سینئر پولس انسپکٹر نے معزز شخصیات کو یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی اس تعلق سے مہم چلا کر کارروائی کی جائے گی۔ اس دوران ڈاکٹر امتیاز سید اور شیر خان شیر نے گلدستہ اور شال اوڑھاکر ارجن رانجے کو اعزاز بخشا۔
0 Comments