Latest News

مولانا ریاست علی بجنوریؒ کے صاحبزادے مولانا سعدان غمگین ماحول میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں قاسمی قبرستان میں سپرد خاک۔

مولانا ریاست علی بجنوریؒ کے صاحبزادے مولانا سعدان غمگین ماحول میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں قاسمی قبرستان میں سپرد خاک۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
عظیم علمی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند کے سابق استاذ حدیث و ترانہ دارالعلوم دیوبند کے تخلیق کار حضرت مولانا ریاست علی ؒ کے چھوٹے صاحبزادے و جامعہ امام محمد انو ر شاہ کے استاذ حدیث مولانا سعدان جامی کا آج صبح اچانک انتقال ہوگیا،ان کے انتقا ل کی خبر سے علمی حلقو ں کی فضا مغموم ہوگئی ،صبح سے ہی کثیر تعداد میں علماءکرام، سماجی و سیاسی شخصیات اور شہر کے سرکردہ افراد کا مرحوم کی رہائش گا ہ محلہ خانقاہ پر تانتا لگ گیا۔
نمازجنازہ بعدنماز ظہر احاطہ مولسری میں دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث مولانا سلمان بجنوری نقشبندی نے ادا کرائی،بعد ازیں ہزاروں سوگواروں کے درمیان قاسمی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ہے۔ مرحوم کے بڑے بھائی مولانا محمد سفیان نے بتایا کہ مرحوم صبح تک بخیر و عافیت تھے اور نماز فجر ادا کرکے آرام کررہے تھے ،صبح قریب ساڑھے سات بجے اچانک سائلنٹ اٹیک کے سبب وہ مالک حقیقی سے جا ملے، مرحوم تقریباً 45 سال کے تھے ۔
ان کے انتقال پر نامور علماءکرام،سرکردہ شخصیات کے علاوہ دارالعلوم دیوبند،دارالعلوم قف دیوبند، جامعہ امام محمد انور شاہ، جامعة الشیخ حسین احمد مدنی اورو دارالعلوم زکریا دیوبند کے ذمہ داران سمیت شہر کے لوگوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و الم کا اظہار کیا۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔

نماز جنازہ میں قائم مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی، نائب مہتمم مفتی راشد اعظمی،دارالعلوم وقف دیوبند کے نائب مہتمم مولانا شکیب قاسمی،شیخ الحدیث و جامعہ امام محمد انور شاہ کے مہتمم مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی، مولانا مجیب اللہ گونڈوی،نائب امیر الہند مفتی سلمان منصورپوری جمعیة علماءہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی،مولانا محمد مدنی، مولانا ازہد مدنی، مولانا غیور قاسمی،مولانا نجم الحسن تھانوی،مفتی عارف قاسمی،قاری واصف عثمانی،ڈاکٹر اختر سعید،ممتاز عالم دین مولاندیم الواجدی،مولانا نسیم اختر شاہ قیصر،مولانا ابراہیم قاسمی، مسلم فنڈ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی،نائب منیجر سید آصف حسین، سابق چیئرمین انعام قریشی، عمیر احمد عثمانی،حافظ عبدالخالق ،قاضی دانش،جاوید عثمانی،عدیل صدیقی، فیضی صدیقی،ڈاکٹر سید جمیل حسین، رکن شوریٰ مولانا انور الرحمن، سید ماسٹر انظر حسین، ڈاکٹر مفضل سنسارپوری، قاری ممتاز احمد قاسمی، قاری فوزان،قاری وامق،قاری شارق،مولانا صدر الزماں قاسمی کیرانوی، مولانا قدر الزماں قاسمی کیرانوی،سید وجاہت شاہ ،ڈاکٹر ایس اے عزیز سمیت کثیر تعداد میں علماءاور شہر کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ ادھر جمعیة علماءہند کے صدر مولانا سیدارشد مدنی، مولانا سید محمود مدنی اورمفتی سید عفان منصورپوری نے بذریعہ فون اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس عظیم حادثہ پر شدید افسوس کا اظہار کیا اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعاءکی۔
دوسری جانب مولانا سعدان جامی استاذ جامعہ امام محمد انور شاہ دیوبند کے انتقال پر جامعہ میں ایصالِ ثواب کیا گیا اور یک روزہ تعطیل کا اعلان کیا۔ اس موقع پرمنعقد تعزیتی مجلس میں مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی کشمیری ان کی حیات و خدمات اور خاندانی پس منظر پر روشنی ڈالی ۔جامعہ کے صدر المدرسین مفتی وصی احمد بستوی اور جامعہ کے استاذِ حدیث و نائب ناظمِ تعلیمات مولانا سید فضیل احمد ناصری پر گہرے افسوس کااظہارکیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر