Latest News

کیلیگرافر حسرت جہاں نے انٹر نیشنل عربی خطاطی میں ممتاز مقام حاصل کر کے کیا ملک کا نام روشن۔

کیلیگرافر حسرت جہاں نے انٹر نیشنل عربی خطاطی میں ممتاز مقام حاصل کر کے کیا ملک کا نام روشن۔
چھپرا( بہار): تیزی سے ابھرتی ہوئیں ہندوستان کے صوبہ بہار کے ضلع چھپرا کی رہنے والی کیلیگرافر اور آرٹسٹ محترمہ حسرت جہاں نے انٹرنیشنل عربی خطاطی کی نمائش میں ممتاز مقام حاصل کرکے بہار اور انڈیا کا نام روشن کیا۔
مراکش میں قائم کردہ کردستان کیلیگرافرز فاؤنڈیشن، انڈین کلچرل سینٹر، مصری جمعہ گیلری فاؤنڈیشن اور یونیسکو اٹلس کلب کی جانب سے اس نمائش کا انعقاد کیا گیا تھا اور اس میں سینکڑوں خطاطوں نے اپنا کام پیش کیا تھا۔ حسرت جہاں صاحبہ کو ان کے کام کی وجہ سے ممتاز ہونے کی اور عربی خطاطی کے فروغ میں کردار ادا کرنے سند تفویض کی گئی ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی عالمی نمائش میں حسرت جہاں صاحبہ اپنا کام پیش کرکے سند قبولیت حاصل کر چکی ہیں، آرٹسٹ حسرت جہاں نے نہ صرف کیلیگرافی بلکہ آرٹ ورک سے بھی کام لیا ہے، اور کیلیگرافی کے ساتھ ساتھ پینٹنگ کا بھی جلوہ برقرار رکھا ہے۔ پینٹنگ کے استعمال سے خطاطی کے حسن میں چار چاند لگا دیتی ہیں۔
 انڈیا میں  عربی کیلیگرافی کرنے والے لوگ بہت کم  رہ گئے ہیں اور حسرت جہاں ان میں ایک ممتاز مقام رکھتی ہیں، اور ساتھ ہی ساتھ وہ اس کام کو فروغ دینے کی کوشش بھی کر رہی ہیں۔

DT Network 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر