Latest News

مکان کی چھت گرِنے سے معروف شاعر عبداللہ راہی زخمی، موسلا دھار بارش کے سبب اچانک زمین دوز ہوگئی کچے کمرہ کی چھت۔

مکان کی چھت گرِنے سے معروف شاعر عبداللہ راہی زخمی، موسلا دھار بارش کے سبب اچانک زمین دوز ہوگئی کچے کمرہ کی چھت۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
پیر کی صبح گرج چمک کے ساتھ ہوئی موسلا دھار بارش کے باعث شہر کے وسط میں واقع کچا مکان تیزی آواز کے ساتھ زمین دوز ہوگیا،جس کے ملبہ کے نیچے دب مکان مالک معروف شاعر عبداللہ راہی زخمی ہوگئے،جبکہ ان کی والدہ بزرگ خاتون بال بال بچ گئی،شور کی آواز سن کر موقع پر پہنچے آس پاس کے لوگوں نے زخمی کو علاج کے لیے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا۔
شہر کے محلہ ابوالمعالی کے باشندہ معروف شاعر عبداللہ راہی پیر کی رات اپنی بزرگ والدہ رئیسہ خاتون کے ساتھ اپنے گھر کے ایک کمرے میں سو رہے تھے، صبح تقریباً پانچ بجے تیزی آندھی طوفان اور سخت گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہوگئی،اس دوران عبداللہ راہی کے کمرہ کی کڑیوں سے بنی چھت تیز آواز کے ساتھ زمین دوز ہوگئی،جس کی زد میں آکر مالک مکان معروف شاعر عبداللہ راہی زخمی ہوگئے، جبکہ ان کی بزرگ والدہ بال بال بچ گئی،شورسن کر گھر کے دوسرے کمروں میں سورہے اہل خانہ اور آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچے اور دونوں کو کمرہ سے باہر نکال کر زخمی عبداللہ راہی کوعلاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا۔
زخمی کے بیٹے نوجوان شاعر عبدالرحمن سیف نے بتایا کہ علی الصبح آندھی طوفان کے ساتھ کڑک آواز کے ساتھ بجلی گرِنے کی آواز آئی،جس سے آنکھ کھل گئی،بس اسی دوران ان کے مکان میں موجود پرانے کمرہ کی چھت زمین دوز ہوگئی، جس کے ملبے میں دب کر کمرہ میں سورہے میرے والد زخمی ہوگئے ،جبکہ دادی بال بال بچ گئی،پڑوسیوں کی مدد سے والد اور دادی کو باہر نکالا گیا اور والد کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر