Latest News

وکاس سرکشا سمیتی کی جانب سے عیدملن پروگرام منعقد، تہوار آپسی بھائی چارے اور ہم آہنگی کی علامت ہوتے ہیں۔ ایس ڈی ایم۔

وکاس سرکشا سمیتی کی جانب سے عیدملن پروگرام منعقد، تہوار آپسی بھائی چارے اور ہم آہنگی کی علامت ہوتے ہیں۔ ایس ڈی ایم۔
دیوبند،8 مئی(سمیر چودھری)
سماجی تنظیم وکاس و سرکشا سمیتی کے زیراہتمام عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر تہواروں کو باہمی بھائی چارے کی علامت قرار دیتے ہوئے تمام لوگوں سے تہواروں کو ایک ساتھ منانے کی اپیل کی گئی۔اسٹیٹ ہائی وے پرواقع ایک بینکٹ ہال میں منعقدہ پروگرام میں ایس ڈی ایم دیپک کمار نے کہا کہ تہوار آپسی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں، ہمیں ایک دوسرے کے تہواروں میں شرکت کرکے انہیں باہمی بھائی چارے سے منانا چاہیے۔ معروف شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی نے کہا کہ تہوار آپسی بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں۔ عید کا تہوار تمام گلے شکوے دور کرکے ایک دوسرے سے گلے ملنے کا تہوار ہے۔ سی او درگا پرساد تیواری نے کہا کہ دیوبند گنگا جمنی تہذیب کا شہر ہے۔ یہاں سے آپسی بھائی چارے اور محبت کا پیغام پوری دنیا میں جاتا ہے۔ ڈاکٹر ڈی کے جین، ضلع کوآپریٹو بینک کے چیئرمین، چودھری راجپال سنگھ، سماجی کارکن ونود گپتا، کوتوالی انچارج پربھاکر کینتورا، سمیتی کے سرپرست کلدیپ کمار، اشوک گپتا، جناردن داس تیاگی، تحسین خان ایڈوکیٹ ، صدر ڈاکٹر مزمل حسن، ریحان احمد، آئی آئی اے کے چیئرمین ضرار بیگ اور چودھری اومپال سنگھ، وویک تائل، انصار مسعودی وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کنوینر ونے تیاگی اور ارون تیاگی نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔ نظامت کے فرائض سلیم قریشی نے انجام دیئے۔اس دوران دیپک گرگ، راجیو گپتا، راجیش سنگھل،ماسٹر ممتاز احمد، اجے گرگ، محمد عثمان، ڈاکٹر اعظم، یوگیش تیاگی، سبھاش چند تیاگی،چودھری سکھپال سمیت کافی تعداد میں شہر کے سرکردہ افراد موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر