Latest News

لوٹ کی واردات کوانجام دینے والے تین شاطر بدمعاش گرفتار، ملزمان سے اسلحہ کے ساتھ د و بائکیں اور ہزاروں روپیہ کی نقدی برآمد۔

لوٹ کی واردات کوانجام دینے والے تین شاطر بدمعاش گرفتار، ملزمان سے اسلحہ کے ساتھ د و بائکیں اور ہزاروں روپیہ کی نقدی برآمد۔
دیوبند:  (سمیر چودھری)
اسٹیٹ ہائی وے پر واقع ساکھن گاوں کے قریب لوٹ کی واردات کو انجام دینے والے تین شاطر بد معاشوں کو پولیس نے قاسم پور پھاٹک کے قریب تصادم کے بعد گرفتار کرلیا ۔پولیس نے حراست میں لئے گئے ملزمان کے پاس سے ہزاروں روپے کی نقد رقم ،موبائل اور دو غیر قانونی طمنچے سمیت چوری کی دو بائک برآمد کی ہیں ۔پولیس نے تینوں ملزمان کو جیل بھیج دیا ہے ۔تفصیل کے مطابق جمعہ کے روز کوتوالی انچارج پربھاکر کینتورا نے بتایا کہ پولیس نے ملنے والی اطلاع کے مطابق کچھ مشتبہ افراد کو قاسم پورہ ریلوے پھاٹک کے قریب کسی واردات کو انجام دینے کی سازش تیار کرتے ہوئے گھیر لیا ۔پولیس نے جیسے ہی بد معاشوں کی گھیرا بندی کی توانہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کرتے ہوئے تینوں بد معاشوں کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوچھ تاچھ کے دوران حراست میں لئے گئے بد معاشوں نے ساکھن میں واقع ایک اینٹ کے بھٹہ کے قریب ایک شخص کے ساتھ لوٹ کی واردات انجام دینے کی بات قبول کی ہے ۔اس کے علاوہ انہوں نے ناگل اور دیوبند منگلور روڑ پر بھی لوٹ کی ایک واردات میں شامل ہونے کی بات قبول کی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے پا س سے گزشتہ جنوری اور فروری ماہ میں چوری ہونے والی دو موٹر سائیکلیں ،یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ایک شخص کے ساتھ لوٹ کی وارد ات انجام دینے اور اس کا اے ٹی ایم و ڈیبٹ کارڈ نیز آدھار کارڈ سمیت دو طمنچے ،کار آمد کارتوس ،چوری کی دو بائک اور 47ہزار روپے نقد بر آمد کئے ہیں ۔پولیس نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے بد معاشوں کی پہچان عید گاہ روڑ پر واقع روشن کالونی کے باشندہ سلیم ،یشپال اور آصف کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس نے تینوں ملزمان کو جیل بھیج دیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر