Latest News

دیوبند میں بازاروں سے افسران نے تجاوزات ہٹوا کر کاٹے چالان،ایس ڈی ایم نے آئندہ تجاوزات کرنے والوں کو دیا سخت انتباہ۔

دیوبند میں بازاروں سے افسران نے تجاوزات ہٹوا کر کاٹے چالان،ایس ڈی ایم نے آئندہ تجاوزات کرنے والوں کو دیا سخت انتباہ۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
دیوبند انتظامیہ کی جانب سے شہرمیں چلائے جارہے تجاوزات ہٹواو  مہم کے تحت آج ایس ڈی ایم کی قیادت میں شہر کے کئی مقامات سے تجاوزات ہٹاتے ہوئے کئی افراد کے چالان کاٹے گئے دوبارہ ناجائز قبضہ کرنے پر ان کے خلاف قانونی کار راوئی کئے جانے کا انتباہ دیا گیا ہے۔
ایس ڈی ایم دیپک کمار کی قیادت میں انتظامیہ اور نگر پالیکا کی ٹیم نے شہر کے سبھاش چوک ریلوے روڑ انبہٹی چوک اناج منڈی ،سبزی منڈی،تصیل ڈھال وغیرہ مقامات سے تجاوزات ہٹوائے۔
انتظامیہ کی اس کا رروائی کے دوران سڑکوں پر ناجائز قبضہ کرنے والوں میں افرا تفری مچی رہی ۔افسران نے مائک کے ذریعہ سے سخت انتباہ دیا کہ اگر تجاوزات ہٹانے والے مقام پر دوبارہ قبضہ کیا گیا تو ان کے خلاف سخت کار راوئی عمل میں لائی جائے گی۔اس دوران ٹیم نے سڑکوں پر ناجائز قبضہ کرنے والے کئی افراد کو چالان کاٹ کر ان سے جرمانہ وصولا ۔ایس ڈی ایم دیپک کمار نے کہا کہ شہر میں خطر ناک روپ اختیار کرچکی تجاوزات کی پریشانی سے لوگوں کو نجات دلائی جائے گی آگے بھی یہ مہم جاری رہے گی اس دوران سی او درگا پرسا د تیواری ،تھانہ انچارج پر بھاکر کینتورا،نگر پالیکاای او دھریندر رائے،پوپن کمار، وکاس چودھری، محمد اکبر، سندر لال وغیرہ موجود رہے۔

دوسری جانب دیوبند کے قریبی گاوں کھتولی میں صا ف صفائی کے نظم اور تالاب پر ناجائز قبضہ کی شکایت کے بعد ایس ڈی ایم نے آج گاوں می پہنچ کر اچانک معائنہ کیا۔گندگی اور تالاب پر ناجائز قبضہ کو دیکھ کر ایس ڈی ایم غصہ میں آگئے اور انہوں نے صفائی کے نظم کو درست کرنے کی ہدایت دی۔آج گاو ں کھوتولی پہنچے ایس ڈی ایم دیپک کمار نے پانی کی نکاسی تالاب میں نہ ہونے اور صاف صفائی کا نظم خراب ہونے کو دیکھ کر وہ خوب ناراض ہوئے ۔انہوں نے اس سلسلہ میں بی ڈی او سے گفتگو کرکے ہدایت دی کہ وہ گاو ں میں تالابوں میںپانی کی نکاسی کا نظم صحیح طریقہ پر کرائیں اور ساتھ ہی صاف صفائی کے نظم کو بھی درست کریں ۔ایس ڈی ایم نے گاو ¿ں کے پنجایتی گھر اور پرائمری اسکول کا بھی معائنہ کیا اور موقع پر موجود افسران کو ضروری ہدایات دیں۔
اس دوران ایس ڈی ایم دیپک کمارنے کہا کہ بدھ کے روز سے جے سی بی کے ذریعہ سے تالاب پر کئے گئے ناجائز قبضہ کو ہٹوایا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ گاو ں میں پانی کی نکاسی سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کو لیکر تالابوں پر ناجائز قبضہ ہٹانے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔اس موقع محکمہ ریونیو کے قانون گو ہ حلقہ کے لیک پال سمیت گاوں پردھان انو رادھا سمیت دیگر افراد موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر