Latest News

شہر کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے مہم شروع، نو تشکیل شدہ ’دیوبند ڈولپمنٹ فورم‘ کا ای او کو میمورنڈم سونپ کر شجرکاری کرانے کامطالبہ۔

شہر کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے مہم شروع، نو تشکیل شدہ ’دیوبند ڈولپمنٹ فورم‘ کا ای او کو میمورنڈم سونپ کر شجرکاری کرانے کامطالبہ۔
 دیوبند: (سمیر چودھری)
عالمی شہرت یافتہ شہر دیوبند کو صاف ستھرا رکھنے کے مقصد سے دیوبند ڈولپمینٹ فورم کے وفد نے نگر پالیکا کے ای او سے ملاقات کی اور شہر کو کلین اور گرین بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بڑے پیمانہ پر شہر می شجر کاری مہم چلائے جانے کا مطالبہ کیا۔
تفصیل کے مطابق آج فورم کی جانب سے شہر کو صاف ستھرا بنانے کی مہم شروع کی گئی اس کے تحت فورم کے ایک وفد نے صدر اشرف بھارتی کی قیادت میں نگر پالیکا کے ای او دھریندر رائے سے ملاقات کی اور اپنے مشن کی تفصیل بتاتے ہوئے شہر میں بڑے پیما نہ پر شجر کاری کئے جانے کے مطالبہ کو لیکر ایک میمورنڈم سونپا۔
دیوبند ڈولپمینٹ فورم کے بانی عاطف سہیل صدیقی نے بڑھتی آلودگی پر گہرا افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہوا کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے حکومت ہند کے ”سوچھ بھارت “مہم کے تحت شہر دیوبند میں شجر کاری کرایا جانا بہت ضروری ہے ۔نگر پالیکا ای او نے فورم کے عہدیداران کو عوام کے مفاد میں اٹھائے گئے اس اہم قدم کے لئے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سرکار آلودگی سے لڑنے اور اس کی حفاظت کے لئے ہر قدم اٹھا رہی ہے ۔شہر کی عوام کو بھی ذمہ داری کے ساتھ انسانیت کے تحت سامنے آکر اس کام میں حصہ لینا چاہئے ۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ اگلے دس روز میں برابر شجر کاری مہم شروع کی جائے گی۔
اس موقع پر فورم کے نائب صدر صائم صدیقی، ترجمان نبیل مسعودی، فرمان قریشی، افضال قریشی، صفوان الٰہی، یوسف خلیل، انوار صدیقی وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر