Latest News

یوگی حکومت نے نہیں دیا راشن کارڈ سرینڈر کرنے اور وصولی کا حکم، سرکار کی طرف سے ایسی خبروں کی تردید، ریاست کے کروڑوں راشن کارہولڈرز کو بڑی راحت۔

یوگی حکومت نے نہیں دیا راشن کارڈ سرینڈر کرنے اور وصولی کا حکم، سرکار کی طرف سے ایسی خبروں کی تردید، ریاست کے کروڑوں راشن کارہولڈرز کو بڑی راحت۔
لکھنؤ: اترپردیش کی یوگی حکومت کی طرف سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ ریاست میں راشن کارڈوں سرینڈر (جمع) کرنے یا منسوخ اور وصولی کے بارے میں کوئی نیا حکم جاری نہیں کیا گیا ہے۔ فوڈ کمشنر نے راشن کارڈ سرینڈر کرنے کی خبروں کو افواہ اور فرضی قرار دیا ہے۔
یوپی حکومت نے اتوار کو کہا کہ راشن کارڈ کو سرینڈر کرنے یا منسوخ کرنے کے بارے میں کوئی نیا حکم جاری نہیں کیا گیا ہے۔ ریاستی فوڈ کمشنر سورو بابو نے گمراہ کن اور جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ راشن کارڈ کی تصدیق ایک عام عمل ہے جو وقتاً فوقتاً ہوتا ہے۔ فوڈ کمشنر سورو بابو نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی بھی کارڈ ہولڈر کو سرکاری اسکیم کے تحت پکے مکان، بجلی کنکشن، ہتھیار لائسنس ہولڈر، موٹر سائیکل مالک، مرغی/گائے پالنے کی بنیاد پر نااہل قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اسی طرح نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ 2013 اور مروجہ حکم نامے میں بھی نا اہل کارڈ ہولڈرز سے ریکوری جیسا کوئی نظام متعین نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی حکومتی سطح یا فوڈ کمشنر آفس سے ریکوری کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
سچائی یہ ہے کہ اہل گھریلو راشن کارڈوں کی اہلیت/نااہلیت کے سلسلے میں 07 اکتوبر 2014 کے مینڈیٹ کے اصول طے کیے گئے تھے، جن میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ محکمہ ہمیشہ اہل کارڈ ہولڈروں کو ان کی اہلیت کے مطابق نئے راشن کارڈ جاری کرتا ہے اور 1 اپریل 2020 سے اب تک ریاست میں اہل استفادہ کنندگان کو محکمہ کی طرف سے 29.53 لاکھ نئے راشن کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔
درحقیقت گزشتہ کچھ دنوں سے یہ خبریں آ رہی ہیں کہ مفت راشن کی سہولت حاصل کرنے والے غیر مستحق لوگوں سے وصولی کی جا رہی ہے۔ اس دوران جن لوگوں نے اپنے راشن کارڈ سرینڈر کر دیے ہیں یا جنہوں نے ایسا نہیں کیا ان سے وصولی کی جائے گی۔ جس کی اب حکومت نے تردید کر دی ہے جس کے بعد ریاست کے کروڑوں راشن کارڈ ہولڈروں نے راحت کی سانس لی ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر