Latest News

کنہیا لال قتل کے ملزمین کو 14؍ دنوں کی عدالتی تحویل، مزید چار مشتبہ افراد حراست میں، گہلوت کی متاثرین سے ملاقات۔

کنہیا لال قتل کے ملزمین کو 14؍ دنوں کی عدالتی تحویل، مزید چار مشتبہ افراد حراست میں، گہلوت کی متاثرین سے ملاقات۔
جے پور: ادے پور شہر میں جہاں پولیس نے بدھ کی شام سفاکانہ قتل کیس کے دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی کی، وہیں مزید چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ آج پہلے سے گرفتار دونوں ملزمین کو ادے پور ضلع عدالت نے ۱۴؍ دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے، این آئی اے اور ایس آئی ٹی نے واقعہ کی سنگینی کو لے کر مکمل جانچ کی۔ جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد شواہد اکٹھے کیے، دونوں ملزمان کے گھر کی تلاشی لی اور ان کے کمروں کو بھی قبضے میں لے لیا۔ ان کے کمروں سے کافی مشتبہ مواد برآمد ہوا جسے ٹیم نے ضبط کر لیا۔دہلی سے آئی این آئی اے اور ریاستی حکومت کی طرف سے تشکیل کردہ ایس آئی ٹی نے مالداس اسٹریٹ بھوت محل میں واقع دکان میں ٹیلر کنہیا لال ساہو کے قتل اس کے بعد اشتعال انگیز باتوں کی ویڈیووائرل کرنے کے سلسلے میں مکمل جانچ شروع کی ، جبکہ این آئی اے ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے، ایس آئی ٹی ثبوت اکٹھے کر کے این آئی اے کو دے گی۔مختلف ٹیموں نے مختلف مقامات پر تحقیقات کیں جس میں ایک ٹیم موقع پر پہنچی جہاں ایف ایس ایل کی موجودگی میں معلومات لے کر شواہد اکٹھے کئے۔ اس دوران واقعہ کے چشم دید گواہ ایشور گوڑ اور راج کمار کو بھی لایا گیا جو واقعہ کے دوران زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس دوران عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے گئے جب کہ اہل خانہ سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ معائنہ کے دوران موقع کا نقشہ بنایا گیا۔ دکان میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کا کارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا، جس سے واقعے کی فوٹیج لی جائے گی۔ایک طرف پولیس نے ایک ٹیم کی مدد سے ملزم سے قتل میں دیگر افراد کے کردار کے بارے میں پوچھ گچھ شروع کردی تو دوسری ٹیم نے مقامی پولیس کی مدد سے ملزمان کے کمروں کی تلاشی لی۔ کشن پول مین روڈ پر واقع مکان میں کرائے پر رہائش پذیر ملزم ریاض کے کمرے کی تلاشی کے دوران کافی مشکوک مواد برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مکان مالک محمد عمر نے پولیس کو بتایا کہ ملزم ریاض نے یہاں ساڑھے پانچ ہزار روپے میں ایک حصہ کرایہ پر لیا تھا۔ وہ کافی عرصے سے بیوی اور دو بچوں کے ساتھ کشن پول کے علاقے میں رہ رہا تھا لیکن 12 جون کو ہی اس گھر میں شفٹ ہوا۔ حال ہی میں آنے والے ریاض نے مالک مکان کو کوئی شناختی کارڈ تک نہیں دیاتھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر