Latest News

ہر مہینے مہنگے ریچارج کا جھنجھٹ ختم، اب صرف 230 روپے میں سال بھر ایکٹیویٹ رہے گا سم۔

ہر مہینے مہنگے ریچارج کا جھنجھٹ ختم، اب صرف 230 روپے میں سال بھر ایکٹیویٹ رہے گا سم۔
نئی دہلی :(ایجنسی)
اگر آپ کے پاس سیکنڈری سم ہے، تو آپ کو اسے ایکٹیو رکھنے کے لیے بھی کافی پیسہ خرچ کرناپڑتا ہے۔ لیکن، اس کا زیادہ استعمال نہیںہوتا ہے۔ بہت سے لوگ نمبر کو صرف اس وجہ سے چالو رکھنا چاہتے ہیں کہ نمبر بینک یا کسی اور جگہ سے لنک ہے، ایسی صورتحال میں آپ سال میں تقریباً 230 روپے خرچ کرکے سم کو ایکٹیو رکھ سکتے ہیں۔
یہ نیا پری پیڈ پلان کچھ عرصہ پہلے سرکاری ٹیلی کام کمپنی BSNL نے شروع کیا تھا۔ بی ایس این ایل کا 19 روپے کا پری پیڈ پلان آتا ہے جس سے 30 دن کے لئے نمبر یا سم کو ایکٹیو رکھنے میں آپ کو مدد ملے گی ۔

کمپنی نے اس پلان کو وائس ریٹ کٹر کا نام دیا ہے۔ اس کے ساتھ آن نیٹ اور آف نیٹ کالز کی شرح 20 پیسے فی منٹ ہو جاتی ہے۔ اگر آپ کے موبائل میں کوئی دوسرا ڈیٹا پلان یا بیلنس نہیں ہے تب بھی اس پلان کے ساتھ سم کارڈ کام کرے گا۔
یعنی آپ کال ریسیو اور دیگر سروسز کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اگر آپ 19 روپے کے پلان کو سال بھر کے لئے لیتے ہیں یہ پلان آپ کو صرف 228 روپے (19×12=228) کا پڑے گا ۔ BSNL کا یہ پری پیڈ پلان دیگر ٹیلی کام آپریٹرز کے مقابلے بہت سستا ہے۔
دوسری ٹیلی کام کمپنیوں کی بات کریں تو آپ کو سم کو ایکٹیو رکھنے کے لیے 50 روپے سے لے کر 120 روپے تک خرچ کرنا پڑتا ہے۔ یہ 19 روپے کے مقابلے کافی مہنگا ہے۔ اس کی وجہ سے، اگر آپ کے پاس سیکنڈری سم ہے تو آپ 19 روپے کے پری پیڈ پلان کے ساتھ جا سکتے ہیں۔
تاہم، اس پلان کے ساتھ آپ کو 3G سروس ملے گی، جبکہ دیگر ٹیلی کام آپریٹرز اپنے پلان کے ساتھ 4G سروس پیش کرتے ہیں۔ لیکن، ایک رپورٹ کے مطابق، BSNL بھی اس سال 15 اگست کو ملک میں 4G سروس شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر