Latest News

سہارنپور سے گرفتار گیارہ نوجوانوں کو ملی ضمانت، تمام نوجوانوں کی رہائی کے لئے وکلاء اور دانشوران نے بنایا لائحہ عمل۔

سہارنپور سے گرفتار گیارہ نوجوانوں کو ملی ضمانت، تمام نوجوانوں کی رہائی کے لئے وکلاء اور دانشوران نے بنایا لائحہ عمل۔
سہارنپور: توہین رسالت کے خلاف ہوئے احتجاجی مظاہرے میں شریک جن گیارہ نوجوان کو مقدمات کی دفعات لگا کر جیل بھیجا گیا تھا، ان سبھی کی مسلم وکلاء کے ایک پینل کی جدو جہد اور کوششوں کے نتیجے میں سہارنپور کی عدالت سے ضمانت منظور کرلی گئی جس سے ملزمین کے اہل خانہ نے راحت کی سانس لی ہے۔ بعد ازاں اس حوالےسے وکلاءاور دانشوران کی مدرسہ تجوید القرآن محلہ قاضی میں ایک میٹنگ ہوئی۔
 میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے قاضی ندیم اختر نے وکلاء کو اپنی خدمات دینے پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ یہ امید جگی کہ جلد ہی شہر کے دوسرے حضرات کے معاملوں میں بھی پیش رفت ہوگی اور غلط طریقے سے ماخوذ کئے گئے باقی ماندہ افراد کی رہائی کا راستہ بھی ان شاءاللہ صاف ہو جائے گا۔ 
کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد میٹنگ کی کارروائی تحریر کرتے ہوئے مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی ضلع صدر ملی کونسل نے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد تمام ملزمین کو پہلے جیل سے رہا کرایا جائے اور پھر اس کے بعد ان کے مقدمات لڑ کر انہیں باعزت بری کرایا جائے۔ ہمارا مقصد اور اس کی اولین ترجیح ملزمین کی باعزت بری کرانا ہے اورآل انڈیا ملی کونسل اس اقدام کی ستائش کرتی ہے۔ شیر شاہ اعظم مسلم اتحاد کانفرنس نے کہا کہ آپس میں تال میل کسی بھی کام کی ضمانت ہوتا ہے اور ان ہوں نے وکیلوں کی تعریف کی 
محمد علی ایڈووکیٹ نے اپنے جزبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم قوم و ملت کے لیے اپ ا تعاون اسی طرح پیش کرتے رہیں گیں۔ بابر وسیم ایڈووکیٹ نے میٹنگ میں اب تک کی مکمل کارروائی سے آگاہ کرایا۔ صابر علی خاں نائب صدر مغربی یوپی نے بھی ضمانت مل نے پر خوشی کا اظہار کیا۔ 

شرکاء میں حافظ سعید، انس قاضی، سعد قاضی، نور عالم کونسلر،اشرف خاں ایڈووکیٹ، فیصل اقبال ایڈوکیٹ، محمد سلیم خاں ایڈووکیٹ، شعیب ایڈووکیٹ، عدنان شاھد ایڈووکیٹ، آصف انصاری ایڈووکیٹ، شاہ عالم ایڈووکیٹ، یوسف جمال ایڈووکیٹ، شاہ نواز ایڈووکیٹ، حاجی عرفان، فرمان ایڈووکیٹ، جمال صابری ایڈووکیٹ، شاھد کونسلر
وغیرہ موجود رہے، آخر میں ڈاکٹر جمیل مانوی کی دعاء پر میٹینگ کا اختتام ہوا۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر