Latest News

افغانستان میں قیامت خیز زلزلہ، راجدھانی کابل سمیت متعدد شہروں میں زبردست تباہی، 250 سے زائد افراد ہلاک، بڑی تعداد میں زخمی۔

افغانستان میں قیامت خیز زلزلہ، راجدھانی کابل سمیت متعدد شہروں میں زبردست تباہی، 250 سے زائد افراد ہلاک، بڑی تعداد میں زخمی۔
کابل: افغان دارالحکومت کابل سمیت دیگر شہروں میں خوفناک زلزلے نے تباہی مچا دی، پکتیکا میں زلزلے کے باعث ڈھائی سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ایک مقامی اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ افغانستان میں طاقتور زلزلے سے کم از کم 250 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں پکتیکا صوبے میں لوگوں کو اسٹریچرز، ملبے اور تباہ حال مکانات کے پاس دیکھا جا سکتا ہے۔ زلزلہ جنوب مشرقی شہر خوست سے تقریباً 44 کلومیٹر (27 میل) کے فاصلے پر آیا۔ روئٹرز نے یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز کے حوالہ سے بتایا کہ افغانستان، پاکستان اور ہندوستان کے 500 کلومیٹر سے زیادہ علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مرکز نے کہا کہ عینی شاہدین نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے کی اطلاع دی ہے۔
افغان طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کابل سمیت افغانستان کے مختلف حصوں میں رات گئے 6.1 شدت کا زلزلہ آیا، پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق دو سو پچاس سے زیادہ افراد جاں بحق جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہوئے جبکہ سینکڑوں گھر بُری طرح متاثر ہوئے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ ننگرہار، لغمان،غزنی، میدان وردک، لوگر، خوست میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے، زلزلے کے نتیجے میں اب بھی کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں متاثرہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر