Latest News

نوپور شرما کی گرفتار کامطالبہ کرنے والوں پر ہی پولیس کا ایکشن، سہارنپور میں 64 اور دیوبند میں آٹھ افراد کو بھیجا گیاجیل ،دو کے گھروں پر چلا بلڈوزر۔

نوپور شرما کی گرفتار کامطالبہ کرنے والوں پر ہی پولیس کا ایکشن، سہارنپور میں 64 اور دیوبند میں آٹھ افراد کو بھیجا گیاجیل ،دو کے گھروں پر چلا بلڈوزر۔
دیوبند/سہارنپور: (سمیر چودھری)
دیوبند اور سہارنپور میں جمعہ کی نماز کے بعد گستاخ رسول کی گرفتاری کو لیکر مظاہرہ کرنے والے احتجاجیوں کے خلاف پولیس نے ایکش شرو ع کردیا ہے، جہاں سہارنپور میں 64افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ وہیں احتجاج میں شامل کچھ افراد کے گھروں پر بلڈوزر بھی چلایا گیا ہے۔ دوسری جانب دیوبند میں گستاخ رسول نوپور شرما کی گرفتاری کامطالبہ کرنے آٹھ افراد کو جیل بھیجا گیا ہے جبکہ چالیس پچاس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے۔پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماحول خراب کرنے والوں سے سختی کے ساتھ پیش آیا جائے گا۔ ان کے خلاف این ایس اے کے تحت کار راوئی بھی شروع کردی گئی ہے۔
دیوبند میں جمعہ کی نماز کے بعد مسجد رشید کے قریب نعرے بازی کے دوران پولیس کے ذریعہ گرفتار کئے گئے آٹھ نوجوانوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ جبکہ 40-50 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔کوتوالی انچارج پربھاکر کینتورا نے درج کرائی رپورٹ کے بعد بتایا کہ جامع مسجد قریب پولیس اہلکاروں کوچیکنگ کے دوران اطلاع ملی کہ کچھ نوجوان مسجد رشید کے قریب نعرے بازی کررہے ہیں، جب وہ وہاں پہنچے تو دیکھا کہ بھیڑ میں سے کچھ نوجوانوں نے پولیس پر ہی حملہ کردیا۔ لیکن حفاظتی انتظامات ہونے کی وجہ سے کسی کو چوٹ نہیں آئی۔ اس دوران پولیس نے دانش کے عبدالحق دیوبند،محمد لقمان ساکن گاو ¿ں ہاشم پورہ،محمد کاشف ساکن محلہ کائستھواڑہ دیوبند، فضل کریم،ساکن موتیہ باغ آسام، زبیر ساکن پٹھان پورہ، عباس ساکن محلہ محل، شاہ عالم ساکن ٹھسکہ تھانہ نانوتہ اور شاہنواز ساکن روی داس مارگ کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ 40 سے 50 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 332، 353، 7 کریمنل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاہے۔
ادھرگذشتہ روز سہارنپور میں جمعہ کی نماز کے بعد بڑی تعداد میں مسلم طبقہ کے افراد نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی گرفتاری کے مطالبہ کو لیکر مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد پولیس نے 22افراد کے خلاف نامزدر مقدمہ قائم کرتے ہوئے 200سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ قائم کیا تھا۔ا ن میں سے اب تک 64افراد کی نشاندہی کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ 80سے زائد افراد کی مزید نشاندہی کی گئی ہے جن کی گرفتاری کے لئے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔پولیس ٹیمیں لگاتار دبش دے رہی ہیں ۔دوسری جانب پولیس نے احتجاجیوں پر سخت کار روائی شروع کردی ہے جن میں 62فٹاروڑ کے رہنے والے مزمل اور کھاتہ کھیڑی کے رہنے والے واقر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔آج شام دونوں گھروں پر پولیس انتظامیہ کی ٹیم بلڈوزرلیکر پہنچ گئی ،ٹیم نے ان کے مکان پر بلڈوزر چلادیا ،مکان کا گیٹ اور ایک مکان کا جھجا توڑ دیا گیا ۔
ایس ایس پی آکاش تومر نے بتایا کہ سبھی احتجاجیوں کے خلاف این ایس سے کے تحت کار راوئی کی جائے گی اور اس کے لئے پولیس انتظامہ کے افسران نے تیار یاں شروع کردی ہیں جبکہ آئی جی ڈاکٹر پریتی اندر سنگھ نے بتایا کہ گذشتہ کل جمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ آرائی کرنے والوں کی نشاندہی کی جارہی ہے ،64افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے باقی افراد کی نشاندہی کرکے ان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو بھی اس میں شامل رہا اس کے خلاف سخت کار روائی کی جائے گی کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا ۔سازش کرنے والوں کی بھی نشاندہی کی جارہی ہے ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر