Latest News

بے قصوروں کے خلاف نہ کی جائے کارروائی، کلی جماعتی وفد نے کی اعلیٰ افسران سے ملاقات،نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ۔

بے قصوروں کے خلاف نہ کی جائے کارروائی، کلی جماعتی وفد نے کی اعلیٰ افسران سے ملاقات،نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ۔
سہارنپور: (سمیر چودھری)
پیغمبر حضرت محمد ﷺ کی گئی گستاخی کے خلاف گزشتہ روز یوبند اور سہارنپور میں نماز جمعہ کے بعد مظاہروں کے دوران لاٹھی چارج کرکے درجنوں افراد کی گرفتاری کے معاملے پر آج سہارنپور میں کل جماعتی وفد نے اعلیٰ حکام سے ملاقات کرکے بے گناہوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے جبکہ حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو گرفتارکرنے کی مانگ کی ہے۔ہفتہ کو سہارنپور کے لوک سبھا ایم پی حاجی فضل الرحمن کے ساتھ کل جماعتی لیڈروں نے ڈی ایم اکھلیش سنگھ اور ایس ایس پی آکاش تومر سے ملاقات کی اور بے قصوروں کی گرفتاری پر اپنا اعتراض ظاہر کیا اور کہا کہ دیوبند اور سہارنپور میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرے کے دوران بے گناہوں کو گرفتار کیا گیا،جو قابل مذموم عمل میں ہے۔ مظاہرے میں جن نوجوانوں کا کردار غلط رہا ہے، ان پر کارروائی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، لیکن گلی محلوں کی آپسی چپقلش اور سیاست کے تناظر میں بے گناہ کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔وفد میں شامل تمام جماعتوں کے لیڈروں نے کہا کہ اس پورے معاملے اصل وجہ بی جے پی لیڈر نوپور شرما ہے جسے فوراً گرفتار کیا جائے، کیونکہ نوپور شرما اور نوین جندل کے شان رسالت میں انتہائی مذموم اور قابل اعتراض بیانات کے سبب ہی یہ صورت حال پیدا ہوئی ہے۔ ڈی ایم اور ایس ایس پی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کسی بھی بے قصور کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، لیکن قصورواروں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔وفد میں بہٹ کے ایم ایل اے عمر علی خان، سابق ایم ایل اے سنجے گرگ، سابق وزیر سرفراز خان، سابق وزیر مانگے رام کشیپ، سٹی قاضی ندیم اختر، کانگریس کے ضلع صدر مظفر چودھری، ایس پی کے ضلع صدر راغب انجم، آر ایل ڈی کے ضلع صدر راو ¿ قیصر سلیم، کونسلر سردار چندرجیت سنگھ نکو، ایس پی ضلع نائب صدر فرہادگاڑہ، رکن پارلیمنٹ کے بیٹے مونس رضا، سابق ضلع پنچایت رکن سندیپ چودھری، حافظ اویس وغیرہ شامل رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر