Latest News

گستاخِ رسول نوپور شرما کو جے پی نے دکھایا پارٹی سے باہر کا راستہ، نوین جندل کی بھی چھٹی، کہا کہ 'بی جے پی تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے'۔

گستاخِ رسول نوپور شرما کو جے پی نے دکھایا پارٹی سے باہر کا راستہ، نوین جندل کی بھی چھٹی، کہا کہ 'بی جے پی تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے'۔
نئی دہلی: پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی االلہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والی بی جے پی ترجمان نوپور شرما سے بی جے پی نے خود کو الگ کرلیا ہے اور نوپور شرما کو پارٹی سے معطل کردیا ہے اور کہا ہے کہ پارٹی تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے۔
اتوار کو بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کو پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے معطل کر دیا گیا۔ پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ بیان کے بعد پارٹی نے ان کے خلاف یہ کارروائی کی ہے۔ نوین کمار جندل کو بھی پارٹی کی رکنیت سے معطل کر دیا گیا ہے۔ نوین کمار جندال دہلی بی جے پی کے میڈیا ہیڈ ہیں۔ نوپور شرما کی چھ سال کے لیے ابتدائی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔
اس قبل بھارتیہ جنتا پارٹی نے اتوار کو کہا کہ پارٹی تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے، وہ کسی بھی مذہب کی مذہبی شخصیت کی توہین کی سخت مذمت کرتی ہے۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی پارٹی کسی بھی ایسے نظریے کے خلاف ہے جو کسی بھی فرقے یا مذہب کی توہین یا اس کی حمایت کرتا ہو۔
پارٹی ترجمان نوپور سنگھ کے بیان کے بعد بی جے پی نے اس تنازعہ سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ ایک انگریزی ٹی وی چینل پر ایک ڈیبیٹ شو کے دوران پیغمبر محمد صلی االلہ علیہ وسلم کے بارے میں دیے گئے بیان کے بعد پارٹی نے ان سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ وہ مذہبی اتحاد پر یقین رکھتی ہیں۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور ہیڈکوارٹر انچارج ارون سنگھ نے کہا، "بی جے پی کسی بھی مذہب کی عظیم شخصیتوں کی توہین قبول نہیں کرتی ہے۔ کسی بھی مذہب یا فرقے کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا کوئی بھی خیال پارٹی کو قابل قبول نہیں ہے۔
آپ کو بتادیں کہ نوپور شرما کے خلاف مسلم سماج میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے اور ان کے خلاف ملک کے مختلف مقامات پر کئی مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر