Latest News

عیسٰی فاونڈیشن گجرات نے دیوبند میں کرائی گئی 50 غریب جوڑوں کی شادیاں، مفتی راشد اعظمی نے نکاح کی اہمیت اور جہیز کی لعنت پر ڈالی روشنی، فاونڈیشن کی کوششوں کی ستائش۔

عیسٰی فاونڈیشن گجرات نے دیوبند میں کرائی گئی 50 غریب جوڑوں کی شادیاں، مفتی راشد اعظمی نے نکاح کی اہمیت اور جہیز کی لعنت پر ڈالی روشنی، فاونڈیشن کی کوششوں کی ستائش۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
سماجی و فلاحی تنظیم عیسیٰ فاونڈیشن گجرات اور جامعہ فیض القرآن احمد آباد کی جانب سے اجتماعی شادی پروگرام کے تحت 50 غریب جوڑوں کانکاح سنت کے مطابق کرایاگیا اور تمام جوڑوں کو گھریلو ضروریات کا سامان دے کر انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارکباد دی گئی۔اس دوران علمائے کرام سے سبھی کو اپنی دعاوں سے نوازا۔
گجرات کی سماجی تنظیم عیسیٰ فاو نڈیشن کی جانب سے اتوار کے روز قاسم پورہ روڈ پر واقع ہیرا گارڈن میں 50 غریب لڑکیوں کی شادیاں کراکر انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارکباد دی گئی۔اس موقع پر منعقدہ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مفتی راشد اعظمی نے نکاح کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام نئے جوڑوں کو مبارکباد دی اور تمام نوجوانوں کو یہ سخت ہدایت دی کہ وہ اپنی بیویوں کے ساتھ aحسن سلوک کا معاملہ کریں۔انہوں نے کہا کہ نکاح ایک عظیم سنت ہے لیکن جہیز کی لعنت کے سبب ہم نے اس سنت کے طریقہ کو ہی بدل کر رکھدیا،انہوں نے سماج کو جہیز کی لعنت سے پاک کرنے پر زور دیتے ہوئے نکاح کو آسان اور سادگی کرنے کے فوائد بیان کئے۔ مفتی راشد اعظمی نے سماجی تنظیم عیسیٰ فاو نڈیشن کی جانب سے کیے جارہے اس نیک کام کی تعریف کی۔
پروگرام کی نظامت کرنے والے مولانا محبوب الرحمن قاسمی (احمد آباد) نے بتایا کہ دیوبند اور اس کے اطراف کے 50 جوڑوں کی شادی گھریلو ضروریات اور کے ساتھ کرائی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تمام 50 جوڑوں کو قرآن شریف، ایک بیڈ، گدے، تکیہ، کمبل، سلائی مشین، ڈنر سیٹ، واٹر کولر، باتھ روم سیٹ، کچن سیٹ، کرسی، پنکھا، بریف کیس بیگ، الماری اور میاں بیوی کے کپڑوں کے ساتھ ضروری گھریلو سامان دیا گیا ہے۔ فاونڈیشن کے نائب صدر علامہ خلیل احمد فضل احمد نے بتایاکہ فاونڈیشن گزشتہ چھ سالوں سے عوام کی خدمت کررہاہے اوراس نیک کو انجام د ے رہاہے، اس سے قبل مختلف ریاستوں میں یہ اس طرح کی اجتماعی نکاح کی تقاریب منعقد ہوچکی ہیں، دیوبند میں اجتماعی شادی کا پروگرام بھی اسی مہم کا حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فاونڈیشن کی جانب سے غریب بچوں اور بچیوں کی شادی کا پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔تمام جوڑوں کے نکاح مفتی راشد اعظمی نے پڑھائے ،جس میں دیگر علماءکرام نے تعاون کیا۔
دیوبند میں منعقد اس پروگرام میں ڈاکٹر یحییٰ اور سید ظفر نے خصوصی تعاون کیا۔ اس دوران خصوصی طور پر مولانا سلمان بجنوری، مولانا عارف یوسف دیولہ گجرات، مولانا حسن حبیب احمد احمد آباد ، مولانا اسماعیل تھانوی، مولانا توقیر قاسمی، مفتی انعام الحق قاسمی، مولانا نوشاد نوری، سید بدر عالم، مولانا امانت علی اور مفتی نعمانی سمیت دیگر علماءکے علاوہ دولہا دلہن کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد موجودرہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر