Latest News

سستا ہوگا ٹرینوں کا کرایہ، جنرل کوچ میں بھی کرسکیں گے سفر۔

سستا ہوگا ٹرینوں کا کرایہ، جنرل کوچ میں بھی کرسکیں گے سفر۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
جنرل کے ٹکٹ پر ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر ہے کہ 29جون سے سبھی ٹرینوں میں مسافر جنرل ٹکٹ پر سفر کرسکیں گے۔ جنرل ڈبوں میں سیٹ نمبر سے ٹکٹ سفر کی پابندی ختم ہوجائے گی۔ ٹرینوں میں آج سے جنرل کوچ کا ٹکٹ 15روپے سستا ہوجائے گا، جنرل ٹکٹ سے سفر کرنے والے مزدور ، نوکری پیشہ اور تاجر طبقہ کے مسافروں کو بڑی راحت ملے گی ۔ محکمہ ریلوے نے کمپیوٹر سسٹم میں جنرل کوچ میں ریزرویشن بند کردیا ہے اس کے ساتھ ہی جنرل ڈبوں میں سیٹ نمبر کی بنیاد پر ٹکٹ جاری کرنے کی پابندی بھی ختم کردی جائے گی۔ کورونا کے دور میں محکمہ ریلوے نے ٹرینوں میں بھیڑ کو قابو کرنے کے لئے جنرل کوچ میں ریزرویشن کا نظام شروع کیا تھا، ایسے میں مزدور طبقے کے لئے ٹکٹ لیناآسان نہیں تھا، زیادہ تر ٹرینوں میں جنرل ٹکٹ کی سہولیات شروع کردی گئی ہیں۔ ناردن سینٹرل ریلوے کی ٹرینوں میں یہ نظام 29جون یعنی آج سے شروع ہوگیا ہے ، اس کے بعد 5جولائی تک 100فیصد ٹرینوں کے جنرل کوچوں کے لئے لگائی گئی ریزرویشن کرانے کی پابندی بھی ختم کردی جائے گی، ابھی ٹرینوں کے جنرل کوچ کے کرائے میں 15روپے ریزرویشن فیس کو بھی وصولاجا رہا ہے ۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے جنرل کوچ میں ریزرویشن کے نظام کو ختم کرنے سے مسافروں کے 15روپے بچےں گے اور ساتھ ہی جنرل کوچ میں سیٹ نمبر کی بنیاد پر ٹکٹ جاری کرنے کی پابندی بھی ختم ہوجائے گی۔ ریل انتظامیہ QRکوڈ سے ٹکٹ دینے کا نظم بھی شروع کرنے جارہی ہے ،مسافروں کو کاﺅنٹر پر لائن نہیں لگانی پڑے گی ۔ ایم ایس ٹی او رپلیٹ فارم ٹکٹ بھی QRکوڈ کے ذریعہ سے بن سکیں گے۔ مسافر اب جرنی بریک اور سرکلر ٹکٹ کی سہولیات بھی حاصل کرسکیں گے۔ ریلوے بورڈ کے ترجمان پرشستی شریواستو کا کہنا ہے کہ ریلوے بورڈ کی جانب سے بند چل رہی پسینجر اور میمو ٹرینیں شروع ہوجائیں گی ، ان کا کہنا ہے کہ ٹرینوں میں آن ریزرو ٹکٹ پر سفر شروع کرسکیں گے ، سفر سے 48گھنٹے پہلے مسافر اپنے سفر کی تاریخ میں بھی تبدیلی کرسکتے ہیں ، گزشتہ دو سال سے یہ سہولیات بھی بند تھی ، جنرل کوچ میں آج سے مسافروں کو ریزرویشن کراکر سفر نہیں کرنا پڑے گا۔ ونڈو سے ٹکٹ خرید کر سبھی ٹرینو ںکے جنرل کوچ میں سفر کرسکیں گے ، ریزرویشن چارج کے طو رپر محکمہ ریلوے کی جانب سے وصول کئے جارہے 15روپے اب وصولے نہیں جائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر