Latest News

نوجوانوں کے اندر خدمت خلق کا جذبہ پیدا کیاجائے، جمعیة یوتھ کلب کے تربیت یافتہ نوجوانوں کو سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے مفتی عارف مظاہری کااظہار خیال۔

نوجوانوں کے اندر خدمت خلق کا جذبہ پیدا کیاجائے، جمعیة یوتھ کلب کے تربیت یافتہ نوجوانوں کو سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے مفتی عارف مظاہری کااظہار خیال۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
نوجوانوں کے اندر خدمت خلق کے جذبہ کو بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، جمعیة یوتھ کلب کی جدو جہد اور کوشش سے نوجوانوں کی سوچ میں تبدیلی آئی ،مستقبل میں اسکے بہتر اثرات مرتب ہوں گے۔ مذکورہ خیالات کااظہار آج یہاںجمعیة علماءتحصیل رامپور منیہاران کے صدر مفتی محمد عارف مظاہری نے تحصیل رامپور منیہاران کے موضع ترمت کھیڑی میں جمعیة یوتھ کلب کے تربیت یافتہ نوجوانوں کو سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ نوجوان ملک اور قوم کا مستقبل ہیں ان کی تعلیم و تربیت اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں صحیح رہنمائی ہم سب کی ذمہ داری ہے، سوشل میڈیا کے غلط استعمال نے نوجوانوں کو روایات قدیمہ سے دور کردیا۔ جامعہ دعوت الحق معینیہ چررہو کے ناظم مولانا شمشیر قاسمی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کی ذہنی جسمانی تربیت کے لئے جمعیة علماءہند کی اس کوشش نے نوجوانوں کی سوچ بدلنے میں اہم کردار ادا کیا، احساس کمتری سے نکلنے کا ایک راستہ تجویز کیا ہے اس کے بہتر اثرات مرتب ہوں گے۔ مولانا شمشیر قاسمی نے کہا یوتھ کلب کے تربیت یافتہ نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آ پ کو بلا تفریق مذہب ملت انسانیت کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے انسانیت کی خدمت اہم ترین عبادت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ باہمی تعاون کے ذریعہ ہی قومیں ترقی کرتی ہیں اس لئے آ پ کو چاہئے کہ باہمی تعاون سے ایک دوسرے کی تعلیم و تربیت میں سہولت فراہم کریں ۔اس موقع پر قاری تنویر ،قاری استخار، قاری شوقین، حاجی ا عظم، ندیم ،روش، شاداب، صابر، نعیم،سمیر، ندیم ،آ فتاب، اجمل ،وسیم حسین ، ٹرینر اورنگ زیب وازمن شبلی موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر