Latest News

سابق ایم ایل سی حاجی اقبال کا تیسرا بیٹا افضال بھی گرفتار۔

سابق ایم ایل سی حاجی اقبال کا تیسرا بیٹا افضال بھی گرفتار۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
سابق ایم ایل سی اور کان کنی مافیا حاجی اقبال کے خلاف انتظامیہ کا شکنجہ مزید سخت ہوتا جارہاہے۔ اتوار کو سہارنپور پولیس نے حاجی اقبال کے تیسرے بیٹے افضال کو بھی گرفتار کر لیا ہے، اس سے قبل پولیس حاجی اقبال کے دو بیٹوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج چکی ہے۔ 
سہارنپور پولیس کو اب حاجی اقبال، ان کے بھائی اور ایک بیٹے کی تلاش ہے۔سہارنپور پولیس کپتان آکاش تومر کے حکم کے مطابق مرزا پور تھانہ انچارج ایچ این سنگھ کی قیادت میں بادشاہ باغ چوکی کے انچارج اصغر علی، سب انسپکٹر سنجیو کمار، دیپک کمار، پرمود نین اور بلبیر سنگھ نے ریت بجری کے کاروباری حاجی اقبال کے بیٹے افضال کو گرفتار کیاہے۔ افضال گزشتہ کافی دنوں سے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ بی جے پی حکومت میں حاجی اقبال کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ضلع۱نتظامیہ حاجی اقبال پر مستقل شکنجہ کس رہی ہے۔
واضح رہے کہ 15 روز قبل حاجی اقبال کے دو بیٹوں عالیشان اور جاوید کو گرفتار کیا گیاتھا۔ حاجی اقبال کی 125 کروڑ سے زائد کی جائیداد گزشتہ ماہ قرق کی گئی ہیں۔حاجی اقبال کوبھی جلد گرفتار کیا جا سکتا ہے، اقبال کا ایک بیٹا گینگسٹر ایکٹ میں ابھی بھی مطلوب ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر