Latest News

دیوبند کی بیٹی نمرہ نے ہائی اسکول میں کیا ضلع ٹاپ، نمرہ کی شاندار کامیابی پر اہل خانہ میں اور اساتذہ میں خوشی۔ ثمر نے حاصل کیا ساتواں مقام۔

دیوبند کی بیٹی نمرہ نے ہائی اسکول میں کیا ضلع ٹاپ، نمرہ کی شاندار کامیابی پر اہل خانہ میں اور اساتذہ میں خوشی۔ ثمر نے حاصل کیا ساتواں مقام۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ یوپی بورڈ کے نتائج کااعلان کردیا گیا ، اس میں سہارنپور ضلع ریاست میں 24ویں مقام پر رہا۔ ضلع کا ہائی اسکول امتحان نتیجہ 89.91فیصد رہا۔ہائی اسکول میں 35128 طلبہ نے رجسٹریشن کرایا تھا، ان میں سے 32751 طلبہ وطالبات شریک ہوئے جس میں سے 29448 طلبہ وطالبات پاس ہوئے۔ 
دیوبند کے رام کرشن انٹر کالج کی طالبہ نمرہ نے 92.33 نمبرات حاصل کرکے ضلع سہارنپور میں پہلی پوزیشن حاصل کی، وہیں ایچ ڈی سمترا دیوی انٹر کالج کے سوریہ پرتاپ سنگھ نے 91.67 نمبرات حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کے ایم آئی سی سرساوہ کی رادھیکا گپتا نے 91.17 فیصد نمبرات کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 
یوپی بورڈ کے اعلان شدہ ہائی اسکول کے نتائج میں دیوبند کے رام کرشن انٹر کالج کی طالبہ نمرہ نے ضلع ٹاپ کرکے دیوبند کا نام روشن کیا ہے، اس کامیابی سے نمرہ کے اہل خانہ میں خوشی کا ماحول ہے۔ دیوبند کے مجنوں والا روڈ کے رہنے والے محمد ابراہیم انجینئر کی لڑکی نمرہ نے 600 میں سے 554 نمبرات حاصل کرکے اول پوزیشن حاصل کی ہے۔ نمرہ کے والد گورکھپور کی ایک شوگر فیکٹری میں انجینئر ہیں، اپنی بیٹی کی کامیابی سے خوش ان کی والدہ شبانہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی بچپن سے ہی پڑھائی میں ہونہار رہی ہے، نمرہ کا خواب ہے کہ وہ اپنے والد کی طرح ہی ا نجینئر بنے اور ملک کی خدمت کرے۔ نمرہ نے بتایا کہ اس نے بغیر ٹیوشن پڑھے ہی محنت سے یہ کامیابی حاصل کی ہے، وہ آٹھ گھنٹے پڑھائی کرتی تھی، نمرہ نے اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اساتذہ کو دیا ہے۔
دوسری جانب ثمر نے ضلع کی ٹاپ ٹیں فہرست میں ساتواں مقام حاصل کیا۔ ناگل قصبہ کے سوامی رام کرشنا پرمہنس انٹر کالج کی طالبہ ثمر دختر ڈاکٹر فہیم اختر نے 90 فیصد نمبر حاصل کرکے ضلع کی ترجیحی فہرست میں ساتواں مقام حاصل کیا اور ہائی سکول کے امتحان میں اپنے والدین کے ساتھ ساتھ اپنے سکول کا نام بھی روشن کیا ہے۔ ثمر نے اس کامیابی کا کریڈٹ اپنے والدین اور اسکول کے اساتذہ کو دیا ہے۔ اِس کامیابی پر ثمر کی فیملی میں خوشی کا ماحول ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر