Latest News

نواب عظمت علی خاں گرلز انٹر کالج کی طالبات نے حاصل کی شاندار کامیابی، قوم کے عروج و ترقی میں تعلیم بنیادی رول ادا کرتی ہے : ڈاکٹر نواز دیوبندی۔

نواب عظمت علی خاں گرلز انٹر کالج کی طالبات نے حاصل کی شاندار کامیابی، قوم کے عروج و ترقی میں تعلیم بنیادی رول ادا کرتی ہے : ڈاکٹر نواز دیوبندی۔
مظفر نگر: (سمیر چودھری)
کسی قوم کے عروج اور اس کی ترقی میں تعلیم بنیادی رول ادا کرتی ہے ۔کسی بھی قوم کے روشن مستقبل کا اندازہ اس کی نئی نسل کی تعلیمی رفتار اور تعلیمی معیار سے لگایا جاسکتا ہے اور جس قوم کے بیٹے ہی نہیں بیٹیاں بھی تعلیم کے میدان میں مستعد ہوں وہ قوم بلند وبالا مرتبہ پر فائز ہوجاتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم نسواں،سابق اردو اکیڈمی کے چیئرمین اور نواب عظمت علی خاں گرلز انٹر کالج مظفرنگر کے منیجر و عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی نے آج ہائی اسکول کا نتیجہ آنے پر پریس کو دئیے بیان میں کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ الحمد للہ! ہمارے اس کالج میں ہزاروں بیٹیاں تعلیم حاصل کررہی ہیں اور تقریباً اٹھارہ سال سے مسلسل کالج کا رزلٹ معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ سو فیصد بھی آرہا ہے۔
ہائی اسکول میں 325 طالبات امتحان میں شریک ہوئیں اور تمام طالبات نے فرسٹ ڈویژن نیز 921 ڈسٹنگشن حاصل کیں۔ فلک ناز نے 90.16 نمبرات حاصل کرکے ضلع کی ٹاپ ٹین لسٹ میں چھٹا اور ہادیہ ناز نے 89.83 نمبرات حاصل کرکے ضلع کی ٹاپ ٹین لسٹ میں دسواں مقام حاصل کیا۔
ان کے علاوہ سارہ انصاری نے 89، ناہد مریم نے87، بشریٰ اور فرحین نے 86.66، اقصیٰ پروین نے 86.33، شاکرہ نے 85.50، ثانیہ شکیل نے 85.33 اور ثانیہ نوشاد نے85.16 نمبرات حاصل کئے۔ سبھی طالبات نے سبھی مضامین میں ڈسٹنگشن حاصل کی۔
ڈاکٹر نواز دیوبند ی نے کہا کہ یہ تمام طالبات فخر قوم وملت ہیں چونکہ ایک لڑکی جوکہ دو گھرانوں میں اپنا اہم رول ادا کرتی ہے اگر وہ تعلیم یافتہ ہوگی تو نہ صرف دو گھرانوں کا مستقبل بہتر ہوگا بلکہ اس معاشرے کو ایک نئی زندگی ملے گی اور یہ ملک کامیابی وکامرانی کی طرف تیزی سے گامزن ہوگا، لہٰذا ہمیں بیٹیوں کی تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ بیٹیاں ہمارا روشن مستقبل ہیں۔ انہوں نے اس شاندادکامیابی کے لئے پرنسپل صفیہ میڈم اور ان کے ٹیچنگ، نان ٹیچنگ اسٹاف کو مبارکباد کا مستحق قرار دیا، ساتھ ہی انہوں نے طالبات اور ان کے والدین کو بھی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر