Latest News

نوپور شرما کے نبی کریم کی شان میں گستاخی سے ناراض بی جے پی کونسلر نے دیا استعفیٰ، پارٹی کی رکن ہونے پر کیا افسوس کا اظہار۔

نوپور شرما کے نبی کریم کی شان میں گستاخی سے ناراض بی جے پی کونسلر نے دیا استعفیٰ، پارٹی کی رکن ہونے پر  کیا افسوس کا اظہار۔
نئی دہلی: پیغمبر اسلام حضرت محمد صاحب کی شان میں بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے ذریعے کی گئی گستاخی کو لے کر  اب بی جے پی کے اندر سے ناراضگی ظاہر ہونے لگی ہے، منگل کو راجستھان بی جے پی کے ایک کونسلر نے بی جے پی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا اور بی جے پی جوائن کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔
راجستھان میں بی جے پی کی کونسلر تبسم مرزا نے پیغمبر اسلام کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ حال ہی میں، بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی مباحثے کے دوران یہ تبصرہ کیا تھا، حالانکہ بعد میں پارٹی نے انہیں معطل کر دیا تھا، لیکن اس پر اب بھی کافی تنازعہ ہے۔ گزشتہ جمعہ کو بھی ملک کے کئی شہروں میں مظاہرے ہوئے۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق تبسم مرزا نے بی جے پی کا رکن بننے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی اپنے لوگوں کو قابو میں رکھنے میں ناکام رہی ہے جو پیغمبر اسلام پر تنقید کر رہے ہیں۔ تبسم مرزا کوٹا میونسپل کارپوریشن کی کونسلر ہیں۔
تبسم نے اپنا استعفی پارٹی کے ریاستی صدر ستیش پونیا اور کوٹا ضلع کے سربراہ کرشنا کمار سونی کو بھیج دیا ہے۔ تبسم مرزا نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہی ہیں اور اس صورتحال میں پارٹی کے ساتھ کام کرنا ناممکن ہے۔ تبسم نے 10 سال قبل بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر