Latest News

بے قصور نوجوانوں کی گرفتاریوں پر روک لگائی جائے، کل جماعتی سنگھرش سمیتی نے آئی جی اور کمشنر کو سونپامکتوب۔

بے قصور نوجوانوں کی گرفتاریوں پر روک لگائی جائے، کل جماعتی سنگھرش سمیتی نے آئی جی اور کمشنر کو سونپامکتوب۔
سہارنپور:(سمیر چودھری)
گذشتہ جمعہ میں جمعہ کی نماز کے بعد ہوئے مظاہرہ کے بعد سے برابر پولیس انتظامیہ کی جانب سے کی جارہی گرفتاریوں پر روک لگانے کے لئے کل جماعتی کمیٹی سہارنپور کے ایک وفد نے گذشتہ دیر شام آئی جی سہارنپور پریتندر سنگھ اور کمشنر لوکیش ایم سے ملاقات کی اور ساتھ ہی پانچ نکاتی میمورنڈم سونپتے ہوئے گرفتاریوں پر روک لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے نوجوانوں کی بے رحمی سے پٹائی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔
سہارنپور کے ممبر پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن، اسمبلی رکن عمر علی خاں سمیت وفد نے ضلع کے دونوں اعلیٰ افسران سے ان کے دفتر پہنچ کر ملاقات کرتے ہوئے ایک میمورنڈم سونپا اور جمعہ کی نماز کے بعد نوپور شرما کی گرفتاری کو لیکر کئے گئے مظاہرہ کے بعد سے پولیس کے ذریعہ ضلع سہارنپور میں لگاتار لوگوں کی گرفتاریوں پر روک لگائے جانے کا مطالبہ کیا۔
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ تھانہ میں نوجوانوں کو بے رحمی سے پیٹنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے کار روائی کئے جانے ،اور جن بے قصورافراد کو جیل بھیجا گیا ہے ان کی رہائی کرنے اور مقدمات میں بڑھا چڑھاکر لگائی گئی دفعات کو ختم کرنے۔ اس معاملہ کی آڑ میں محلوں میں لوگوں میں دہشت پیدا کرکے ان سے پیسہ کی اگاہی کرنے والے دلالوں پر کار راوئی کرنے اور پورے ملک میں جاری افرا تفری کی قصوروار نوپور شرما اور نوین جندل کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔آئی جی سہارنپور پریتندر سنگھ اور کمشنر لوکیش ایم نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ میمورنڈم میں دئیے گئے پہلووں پر متعلقہ افسران سے گفتگو کرکے انہیں ہدایت دی جائے گی اور اب لوگوں پر غیر ضروری کوئی کار روائی نہیں ہوگی۔
میمورنڈم دینے والے ممبر پارلیمنٹ حافی فضل الرحمن، سماجوادی پارٹی کے اسمبلی رکن عمر علی خاں، بھوجن سماج پارٹی لیڈر ساحل خاں، سابق وزیر لیاقت علی ایڈوکیٹ، سابق وزیر سرفراز خان، شہر قاضی ندیم اختر، آل انڈیا ملی کونسل کے ضلع صدرمولانا ڈاکٹر عبد المالک مغیثی، محمد اوصاف، ڈاکٹر راغب انجم، فہد امن گاڑھا، پرویزخان اور ریحان خان وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر